پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان کا سری لنکا کا دورہ

Spread the love

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان نے سری لنکا کا دورہ کیا۔ سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سری لنکا کی سول و عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس ٹیپو سلطان کے دورہ سری لنکا اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کے بحری جہازوں کے مابین مشق کا انعقاد کیا گیا ۔