مودی کا بھارتی اقلیتوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا شرم ناک منصوبہ بےنقاب

Spread the love

مودی سرکار کا انتخابات سے قبل ایک اور اوچھا ہتھکنڈا سامنے آ گیا۔ ہندو اکثریت کو خوش کرنے کے لئے اقلیتوں پر ہندو طرزِ بنیاد کا قانون نافذ کرنے کی تیاری شروع کر دی۔ یو سی سی  کو اقلیتوں کی مذہبی تعلیمات، قوانین اور رائج الوقت رسُومات پر فوقیت ہوگی ۔ اس کے نافذ ہونے کے بعد اقلیتوں کو مذہب سے زیادہ ہندو طرز کے قوانین پر عمل کرنا ہوگا ۔ قانونی ماہرین نے اس قانون پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے قوانین اقلیتوں کے حقوق اور ان کی مذہبی ترجیحات کے خاتمے کا باعث بن جائیں گے ، اقلیتی مذہبی رہنمانے کہا ہے کہ یہ بی جے پی کی طرف سے اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنانے اور ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی چال ہے۔۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھی یو سی سی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔