بھارتی افواج میں خود کشیاں عروج پر

Spread the love

بھارتی افواج میں ہر تیسرے روز ایک خود کشی جبکہ سالانہ100سے زائد خودکشی کے واقعات پیش آتے ہیں جن میں اکثر جموں و کشمیر میں ہوتے ہیں۔2001سے اب تک مختلف واقعات میں 3ہزار300سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔صرف پچھلے5سالوں میں 800سے زائد بھارتی جوانوں نے بالا افسران کے رویے سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق 23جنوری2023کو کرنل کھنہ نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ 9جنوری 2023کو فیروز پور میں لیفٹیننٹ کرنل نشانت نے بیوی کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ مرد تو مرد بھارتی فوج میں خواتین افسران بھی خود کشی پر مجبورہیں۔ 2006میں لیفٹیننٹ سشمیتا چکروتی نے بھرتی کے صرف 10ماہ بعد اپنی جان لے لی تھی۔سشمیتا کے مطابق با لا افسران اُسے رات گئے ڈانس پارٹیوں اور ناجائز مطالبات کے لئے مجبور کرتے تھے۔

اکتوبر2019کو پُونا میں لیفٹیننٹ کرنل رشمی مشراء نے دوپٹے سے پھندہ ڈال کر جبکہ دسمبر2016میں جموں میں میجر انیتا کماری نے سر پر گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا تھا۔2007میں کیپٹن نیہا راوت نے اپنے میجر جنرل لال پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔2007سے اب تک بھارتی افواج میں خواتین افسران کے ساتھ زیادتی اور جنسی ہراسگی کےایک 243واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔