حکومت پاکستان کے منکی پاکس کاپھیلاو روکنے کے لئے سخت اقدامات

Spread the love

ملک میں منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ۔ بارڈر ہیلتھ سروسز نے ائیرپورٹس حکام کو ہدایت نامہ جاری کردیا۔

بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ مریضوں کی اسکرینگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ائیرپورٹس پر تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو نئی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے ایم پاکس وائرس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر ائیرپورٹس کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر طیاروں کی آمد سے متعلق محکمہ صحت کو بروقت اطلاع کرے۔طیارے میں موجود مشتبہ مریض کی نشاندہی کی جائے۔ مریض کو باقی مسافروں کے ہمراہ روٹین کے ڈپارچر کرانے کی بجائے ایمبولینس کے زریعے نکالا جائے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے مکمل تعاون فراہم کرے۔

ائیرپورٹس کو جاری ہدایت نامے میں کہا گیا کہ متاثرہ مریض کی امیگریشن ائیر لائن اسٹاف کروائے گا۔مریض کے سفری دستاویزات باقاعدہ لفافہ میں بند کر کے لائے جائیں۔ائیر لائن اسٹاف ماسک اور گلوز کا استعمال کرے گا۔ وائرس کے خطرے کے پیش نظر ائیرپورٹس پر پرٹوکول سروس فوری طور پر بند کی جائے۔ ائیرپورٹ پر موجود تمام متعلقہ اداروں کے ملازمین کو اس حوالے سے اگاہ کریں۔سی اے اے اور ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نئے ہدایت پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

محکمہ صحت نے کہا کہ وہیل چیر مسافروں کو سروس دینے والے ملازمین ہدایت نامہ کے مطابق حفاظتی اقدامات کریں۔بیگج ہینڈلنگ اسٹاف سامان منتقلی کے دوران حفاظتی گائیڈ لائینز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔محکمہ ہیلتھ اہلکار مسافروں کے سامان کو جراثیم کش اسپرے کریں۔محکمہ ہیلتھ ملازمین مسافروں کے زیادہ سے پرہیز کریں۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا کہ محکمہ ہیلتھ اہلکار حفاظتی پی پی ای کٹس لازمی استعمال کریں۔ عمرہ زائرین خاص طور پر ایک ایک کر کے ہر مسافر کو چیک کیا جائے۔محکمہ ہیلتھ ٹیم مسافروں کے بیرونی حصوں پر وائرس کی علامات کا معائینہ کریں۔متعلقہ ادارے ائیرپورٹ پر معمول کے آپریشن یقینی بنائیں، رش پیدا نہ ہونے دیں ۔ سامان ٹرالیوں کو باقاعدہ جراثیم کش اسپرے سے سینٹائز کیا جائے۔ فرنٹ ڈیسک عملہ ہر فلائٹ کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئے اور کاونٹرز سینٹائز کریں۔سی اے اے ائیرپورٹس پر حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنائیں۔