کمانڈر کینیا نیوی میجر جنرل جیمسن لانگریو متائی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

Spread the love

کمانڈر کینیا نیوی میجر جنرل جیمسن لانگریو متائی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔پاک بحریہ کے چاقو چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آ ف آنر پیش کیا ۔

معزز مہمان میجر جنرل جیمسن لانگریو متائی نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بعد ازاں نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔کمانڈر کینیا نیوی نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق میجر جنرل جیمسن لانگریو متائی کے دورے سے دونوں ممالک بلخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔