پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 کا اضافہ، کیروسین آئل ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 18،18 روپے فی لیٹر مہنگا

Spread the love

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ، نویں اقتصادی جائزے پر عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی آمد سے قبل پٹرول اور ڈیزل 35, 35 روپے فی لیٹر مہنگا ، لائٹ ڈیزل اور کیروسین کی قیمتوں میں کی فی لیٹر قیمت بھی 18,18 روپے فی لیٹر بڑھا دی۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے سے زائد اضافے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی جس میں کوئی حقیقت نہیں، ذخیرہ اندوزی کے باعث پٹرول کی قلت کا سامنا ہے۔

وزیرخزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کوشش کی ہے کہ عوام پر کم از کم بوجھ منتقل کیا جائے۔ ہم نے گزشتہ چار ماہ میں ایک مرتبہ بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ اوگرا کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پٹرول 230 روپے 80 روپے سے بڑھ کر نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 232 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

کیروسین آئل کی قیمت 18 روپے اضافے کے بعد 199 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل کیروسین آئل کی قیمت 181 روپے 83 روپے مقرر تھی۔  لائٹ ڈیزل 18روپے اضافے کے بعد 169 روپے سے بڑھ کر 187 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے تک جا پہنچا۔نئی قیمتوں کا اطلاق 29 جنوری سے ہی دن گیارہ بجے سے کیا جا چکا ہے۔

4 thoughts on “پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 کا اضافہ، کیروسین آئل ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 18،18 روپے فی لیٹر مہنگا

  1. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2023/01/29/پٹرول-اور-ہائی-سپیڈ-ڈیزل-کی-قیمت-میں-35،-35-ک/ […]

  2. … [Trackback]

    […] There you will find 35585 more Info on that Topic: daisurdu.com/2023/01/29/پٹرول-اور-ہائی-سپیڈ-ڈیزل-کی-قیمت-میں-35،-35-ک/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2023/01/29/پٹرول-اور-ہائی-سپیڈ-ڈیزل-کی-قیمت-میں-35،-35-ک/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2023/01/29/پٹرول-اور-ہائی-سپیڈ-ڈیزل-کی-قیمت-میں-35،-35-ک/ […]

Comments are closed.