بھارتی فوج کو گوالیار میں تاریخی ہزیمت کا سامنا

Spread the love

بھارتی فوج کوگوالیار میں تاریخی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ناگا لینڈ فریڈم فائیٹرز نے 31 ہندوستانی فوجیوں کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی سپاہیوں اور آفسروں کی فریڈم فائٹرز کی منت سماجت کی،جان کی بخشی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی بُنیاد پر فریڈم فائٹرز نے ہندوستانی سپاہیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حامی بھر لی۔انہیں ایک گھنٹے تک حراست میں رکھا، بھارتی فوجیوں کی منت سماجت کے بعد انہیں جانے دیا۔ ناگا لینڈ میں بھارتی فوجیوں کی گرفتاری پر بھارتی فوج میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

بھارتی آرمی یکے بعد دیگرے مختلف محاذوں ہر ہزیمت اُٹھا رہی ہے۔اس کی ایک بنیادی وجہ بھارتی فوج کا سیاسی استعمال ہے۔بھارتی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے کیونکہ راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی فوجی خود کشیاں کرنے پر بھی مجبور ہو رہے ہیں۔