پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور

Spread the love

لاہورکی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔پولیس نے سخت سکیورٹی میں فواد چوہدری کو لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں پیش کیا جب کہ اس موقع پر ان کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی۔

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر نے  کیس کی سماعت کی جب کہ اس موقع پر پولیس نے فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ کوہسار پولیس نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس لیے ملزم کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد کا 4 گھنٹے کا راستہ ہے, راہداری ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے، یہ جائیں اور اسلام آباد میں جا کر پیش کریں، ایک روزہ راہداری ریمانڈ لے کر کہیں اور لے کر جانا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ سفری ریمانڈ نہیں بنتا، ان کی ہتھکڑی بھی کھولی جائے، دونوں ہاتھوں کی بجائے ایک ہاتھ پر ہتھکڑی لگائیں۔

وکیل کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ آپ فضول باتوں میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔ عدالت نے فواد چوہدری کا  راہداری ریمانڈ منظور کرلیا اور ان کا سروسز اسپتال سے میڈیکل کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ فواد چوہدری کو میڈیکل کے بعد اسلام آباد روانہ کیا جائے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری لاہور سے گرفتاری کی اطلاعات فرخ حبیب ، اور دیگر رہنماوں کی جانب سے ٹوئٹ دی گئی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

فواضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے

فواد چوہدری کے خلاف 24 جنوری کو درج ایف آئی آر میں کار سرکار اور دھمکی دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی سی ہوگئی ہے، حکومت میں شامل لوگوں کو ان کے گھر تک چھوڑ آئیں گے۔ فواد نے کہا کہ الیکشن کمیشن، ان کے ممبران اور خاندانوں کو وارن کرتے ہیں۔ فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمے میں 153اے ،124اے ،505 اور506 کی دفعات شامل ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ڈرایا دھمکایا۔ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ۔ مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

One thought on “پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور

  1. … [Trackback]

    […] Here you will find 90903 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2023/01/25/پی-ٹی-آئی-رہنما-فواد-چوہدری-کا-راہداری-ر/ […]

Comments are closed.