الیکشن کمیشن کا 15 جنوری کو کراچی ڈویژن، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ

Spread the love

الیکشن کمیشن کا 15 جنوری کو کراچی ڈویژن، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ

 

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن ،ا سپیشل سیکرٹری، ڈی جی لاء، ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن سمیت  دیگر اعلی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سندھ کی درخواست اور  نوٹیفکیشنوں پر غور کیا گیا ۔

صوبائی حکومت کی کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو ضلع کی دو تحصیلوں خیرپور ناتھن اور مہر کے 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے درخواست پر غور کیا گیا۔الیکشن کمیشن  قانونی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کو  مسترد کر دیا ۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔  الیکشن کمیشن جلد ہی ایک آرڈر بھی جاری کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وزارت داخلہ کو کہا جائے کہ انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج،رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کی صورتحال پر بھی غورکیا گیا۔