کورکمانڈرز کا ایٹمی کمانڈاورکنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں252 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔

آئی ایس پی آر کورکمانڈرزکانفرنس میں سیلاب کے بعدریلیف اور بحالی کےکاموں کاجائزہ لیاگیا ۔ سندھ، بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ شرکا نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کو قابل ستائش قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں ایٹمی کمانڈاورکنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے اور  پاکستان نے اپنی ایٹمی سکیورٹی رجیم مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں،ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں کے سکیورٹی انتظامات بھرپور ہیں۔ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت   کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ایٹمی  اثاثوں کے تحفظ سے متعلق  بین الاقوامی قوانین کااحترام کرتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باجوہ نے کہا کہ ایٹمی  اثاثوں کے تحفظ سے متعلق  بین الاقوامی قوانین کااحترام کرتے ہیں ۔ پاکستان کا موثر نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام  ہے، پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔