اقوام متحدہ کی پاکستان کے سیلاب متاثرین 816ملین ڈالر کی فلیش اپیل

Spread the love

اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور صحت سے متعلق مسائل پر غور کے بعد اپنی انسانی امداد کی اپیل کو 160 ملین ڈالر کی امداد سے بڑھا کر 816 ملین ڈالر کردیا ہے۔

جنیوا اور پاکستان میں ہونے والی تقریب میں نئی فلیش اپیل جاری کی گئی۔جنیوا میں ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹرشیری  رحمان شریک ہوئیں۔۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ، وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اسلام آباد سے ورچول شرکت کی۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گرفتھ اور ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ڈاکٹر ٹیڈوس ایڈہینم نے پاکستان میں ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس کے ساتھ اقوام متحدہ کی نمائندگی کی۔

وفاقی وزیرشیری رحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مون سون کی شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب میں تقریباً 1700 افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔ پاکستان میں تاریخی سیلاب سے آنے والی تباہی  سے  20.6 ملین لوگ اب بھی امداد کے منتظر ہیں جبکہ چاروں صوبوں کے 34 اضلاع کے 9.5 ملین افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔اتنے بڑے چیلنج سے  اکیلے نمٹنا پاکستان کیلیے ممکن نہیں تھا۔ اقوام متحدہ اور  پاکستان کی جانب سے اپ سکیلڈ فلیش اپیل کا مقصد عالمی برادری کو  سیلاب متاثرہ علاقوں میں ضروریات   سے آگاہ کرنا ہے۔ جنیوا سے فلیش اپیل میں پاکستان کی نمائندگی کرتے  ہوئے وزیر موسمیاتی تبدیلی شیرتی رحمان نے کہاکہ ہمیں سیلاب متاثرین کو تحفظ، اشیاء خوردونوش کی فراہمی سمیت پناہ دینا اور  دوبارہ آباد کرنا ہے۔816 ملین ڈالر کی فلیش اپیل پاکستان میں جانیں بچانے کے لیے انتہائی اہم ہو گی۔

جنیوا میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے اقوام متحدہ کی فلیش اپیل 2022 کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اسلام آباد سے اپنے ورچوئل خطاب میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستان میں لوگوں کو ہولناک سیلاب کی تباہ کاریوں کے نقصانات سے بچنے اور ماحولیاتی تبدیلی کے مستقبل کے اثرات سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے جامع منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا کہ یہ پاکستان اور دنیا کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان میں ہولناک سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کریں، بحیثیت انسان یہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ مصیبت زدہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اکٹھے ہوں۔ انہوں نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات اور تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے کوششوں کو مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر سردار ایاز صادق  نے خطاب کرتے ہوئے  سیلاب سے پیدا ہونے والی تباہی کئی سال تک اثر انداز ہو گی۔

6 thoughts on “اقوام متحدہ کی پاکستان کے سیلاب متاثرین 816ملین ڈالر کی فلیش اپیل

  1. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/اقوام-متحدہ-کی-پاکستان-کے-سیلاب-متاثری/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/اقوام-متحدہ-کی-پاکستان-کے-سیلاب-متاثری/ […]

  3. … [Trackback]

    […] There you can find 96197 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/اقوام-متحدہ-کی-پاکستان-کے-سیلاب-متاثری/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/اقوام-متحدہ-کی-پاکستان-کے-سیلاب-متاثری/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More on on that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/اقوام-متحدہ-کی-پاکستان-کے-سیلاب-متاثری/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/اقوام-متحدہ-کی-پاکستان-کے-سیلاب-متاثری/ […]

Comments are closed.