آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا  امریکہ  کا سرکاری دورہ

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے مشیر فوجی امور جنرل بیرامے ڈیوپ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کےمطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے مشیر فوجی امور جنرل بیرامے ڈیوپ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔ اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملٹری ایڈوائزر نے  اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے تعاون اور انسداد دہشت گردی میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔

آرمی چیف نے  اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحرانوں کے دوران ان کے ردعمل میں اقوام متحدہ کے فوجی مشیر کے دفتر کے کردار کو سراہا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔