ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ کاپیراپلیجک سینٹرپشاورکادورہ

Spread the love

پاکستان بیت المال اوریراپلیجک ( Paraplegic)سنٹر صوبہ خیبر پختونخواہ کے معذور افراد کی بحالی کے لیے مشترکہ کاوشیں عمل میں لائیں گے۔ یہ فیصلہ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ کےپشاور میں معذور افراد کی جسمانی بحالی کے ادارےپیراپلیجک سنٹر کے دورے کے موقع پر کیا گیا۔ سنٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الیاس سیّد نے ایم۔ڈی پاکستان بیت المال کو ان تمام اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جن کی مدد سے مختلف اقسام کی جسمانی معذوی میں مبتلا افراد کی بحالی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ایم۔ڈی پاکستان بیت المال نے یراپلیجک سنٹر کی معذور افراد کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں بسنے والے معذور افرا د کو ان کا سماجی و معاشی حق دینا انتہائی اہم ہے۔

اس موقع پر عامر فدا پراچہ نے بتایا پاکستان بیت المال معذور افراد کی امداد اور بحالی کے لیے بے مثال خدمات انجام دے رہا ہے جن میں کسٹمائزڈ ویل چئیرز، آلات سماعت، مصنوعی اعضاء اور دوسری اسسٹو ڈیوائسز سمیت مالی معاونت بھی شامل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد معذور افراد کواس قابل بنانا ہے کہ وہ روز مرہ زندگی کے امور میں شرکت کرتے ہوئے بھرپور زندگی گزاریں اور وہ  ایک کامیاب اور خودانحصار شہری کے طور پر پہچانیں جائیں۔پیراپلیجک سنٹر کے سربراہ  الیاس سیّد نے معذور افراد کی بحالی کے لیے پاکستان بیت المال کے تعاون پر شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں کے باہمی تعاون سے معذور افراد کو بہترین انداز میں خدمات فراہم کرنا ممکن ہوگا۔ اس موقع پرپاکستان بیت المال اوریراپلیجک سنٹر معذور افراد کو کسٹمائزڈ ویل چئیرز اور دوسرے جدید مددگار آلات کی فراہمی کے لیے باہمی دلچسپی کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ معذور افراد کوپیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں درپیش دیگر مشکلات کے ازالے کے لیے بھی مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

بعد ازاں ایم۔ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے پشاور میں قائم پاکستان بیت المال کے صوبائی دفتر کا دورہ کیا اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں پر بریفنگ لیتے ہوئے صوبے کے غریب افراد کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایات کیں۔ وہ جمرود (خیبر ایجنسی) میں قائم سویٹ ہوم بھی گئے اور یہاں رہائش پذیر یتیم بچوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی بہترین پرورش اور کفالت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔

10 thoughts on “ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ کاپیراپلیجک سینٹرپشاورکادورہ

  1. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/ایم-ڈی-پاکستان-بیت-المال-عامر-فدا-پراچہ/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/ایم-ڈی-پاکستان-بیت-المال-عامر-فدا-پراچہ/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/ایم-ڈی-پاکستان-بیت-المال-عامر-فدا-پراچہ/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/ایم-ڈی-پاکستان-بیت-المال-عامر-فدا-پراچہ/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/ایم-ڈی-پاکستان-بیت-المال-عامر-فدا-پراچہ/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/ایم-ڈی-پاکستان-بیت-المال-عامر-فدا-پراچہ/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/ایم-ڈی-پاکستان-بیت-المال-عامر-فدا-پراچہ/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/ایم-ڈی-پاکستان-بیت-المال-عامر-فدا-پراچہ/ […]

  9. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/ایم-ڈی-پاکستان-بیت-المال-عامر-فدا-پراچہ/ […]

  10. … [Trackback]

    […] There you can find 63271 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/ایم-ڈی-پاکستان-بیت-المال-عامر-فدا-پراچہ/ […]

Comments are closed.