لندن پاکستانی سیاست کا پھر مرکزبن گیا

Spread the love

لندن ایک بارپھر پاکستانی سیاست کے اہم فیصلوں کا مرکز بن گیا، مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کی۔ اس بڑی بیٹھک میں مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین اور وفاقی وزرابھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پیر کو لندن میں ہونے ن لیگ کےمشاورتی اجلاس کے بارے میں بھی گفتگوکی گئی۔ لندن میں ن لیگ کی بیٹھک،وزیراعظم شہبازشریف سمیت متعدد وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے ۔ ن لیگ اجلاس،نومبرمیں کیے جانے والے اہم فیصلے پرمشاورت ہوگی۔ ن لیگ بیٹھک،پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنےیا نہ کرنےکےبارے میں بھی فیصلہ ہوگا۔

وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، اگر نوازشریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ وہ آج آجائیں۔ نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، چاہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہو۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، سیاست میں اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے۔ نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی فیصلہ کریں جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو۔

وزیردفاع نے کہا کہ اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چاہیے،نواز شریف سے ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق گفتگو نہیں ہو گی،آرمی چیف کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہو گا۔آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہو گی ، آرمی چیف کی تعیناتی پر وزارت دفاع ، جی ایچ کیو اور وزیراعظم مشاورت کرتے ہیں ۔ عمران خان پہلا سیاسی لیڈر اور پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جو ادارے سے مداخلت چاہتے ہیں ۔ نوازشریف سےآرمی چیف کی تعیناتی کی بات کرنےکاکوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز، میاں جاوید لطیف اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت متعدد لیگی  رہنما بھی کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔

7 thoughts on “لندن پاکستانی سیاست کا پھر مرکزبن گیا

  1. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/لندن-پاکستانی-سیاست-کا-پھر-مرکزبن-گیا/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Here you will find 75102 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/لندن-پاکستانی-سیاست-کا-پھر-مرکزبن-گیا/ […]

  3. … [Trackback]

    […] There you can find 41793 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/لندن-پاکستانی-سیاست-کا-پھر-مرکزبن-گیا/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/لندن-پاکستانی-سیاست-کا-پھر-مرکزبن-گیا/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/لندن-پاکستانی-سیاست-کا-پھر-مرکزبن-گیا/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/18/لندن-پاکستانی-سیاست-کا-پھر-مرکزبن-گیا/ […]

Comments are closed.