شہبازگل کی 36روز پر ضمانت منظور،رہائی کا حکم

Spread the love

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی 36 دن بعد ضمانت منظور کر لی۔ شہبازگل کے وکیل سلمان صفدر کی میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ میرا کام‫ ضمانت پر دلائل دینا تھا ، میں نے اپنا کام کردیا، اس کیس نے بہت کچھ دیکھا ہے متنازعہ ریمانڈ تشدد توہین عدالت۔

انہوں نے بتایا کہ اس کیس میں عمران خان پر توہین عدالت کی کاروائی اور دہشتگردی کی دفعات لگی ۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران یہ مشاہدہ کیا کہ اس کیس میں بغاوت کا عنصر موجود نہیں ۔ الزام لگانا اسان ہیں اج جرم ثابت نہیں ہوسکا۔ چالان داخل ہوچکے ہیں ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے کہ بغاوت کا مقدمہ بنتا یا نہیں۔ اس طرح مقدمات پایہ تکمیل تک بہت کم ہی پہنچتےہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کی۔شہباز گل کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ بدنیتی اور سیاسی بنیادوں پر یہ کیس بنایا گیا، اس کیس میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے پورا کیس ایک اسپیچ کے اردگرد گھومتا ہے۔ شہباز گل حکومت کے بہت نقاد تھے۔ چیف جسٹس نے وکیل سلمان صفدر کو سیاسی بات کرنے سے روکتے ہوئے قانونی دلائل دینے اور ایف آئی آر پڑھنے کی ہدایت کی۔

وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل کی گفتگو میں آرمڈ فورسز سے متعلق کہیں پر بھی نامناسب الفاظ استعمال نہیں کیے گئے۔ وکیل نے شہباز گل کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ پڑھ کرسناتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے اتنا انتشار تقریر میں نہیں پھیلایا جتنا مدعی مقدمہ نے بنایا جب کہ مدعی اس کیس میں متاثرہ فریق نہیں ہے ۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ آرمڈ فورسز اتنی کمزور نہیں کہ کسی کے غیر ذمے دارانہ بیان سے ان پر اثر ہو ، لیکن شہباز گل کے غیر ذمے دارانہ بیان کو کسی طور بھی جسٹیفائی نہیں کیا جا سکتا ۔ کیا بغاوت کا مقدمہ درج کرنے سے پہلے حکومت کی اجازت لی گئی تھی؟  جس پر سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اجازت نہیں لی گئی تھی جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ اجازت لی گئی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے پراسیکیوٹر سے سوالات کیے کہ کیا تفتیش میں سامنے آیا کہ شہباز گل نے کسی سولجر سے بغاوت کے لیے رابطہ کیا؟ ٹرائل کورٹ نے ایک کے سوا آپ کی باقی سب دفعات ختم کیں۔ کیا آپ نے کبھی ٹرائل کورٹ کے اُس آرڈر کو چیلنج کیا؟۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ کے آرڈر کو چیلنج کرنے کی ضرورت نہیں تھی، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آرڈر آپ کے خلاف جائے تو چیلنج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل نے بات ایک نیوز چینل پر کہی تھی۔ وہ نیوز چینل ملک کا ہر دوسرا شہری دیکھ رہا تھا ۔ آرمڈ فورسز میں بھی  نیوز چینل دیکھا جاتا  ہے۔ یہ بغاوت پر اکسانے کا الزام ثابت کرنے کے لیے کافی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شہباز گل نے کسی ایک کو کہا ہو کہ بغاوت کرو تو بتائیں؟۔راجا رضوان نےبتایا کہ انہوں نے ایک کو نہیں، سب کو بغاوت پر اکسانے کا کہا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ قانون میں جو لکھا ہے اس کے مطابق بتائیں کیسے یہ الزام بنتا ہے؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ابھی تک آپ نہیں بتا سکے کہ شہباز گل نے کسی سولجر سے رابطہ کیا ہو ۔ جب تک ٹھوس مواد نہ ہو کسی کو ضمانت سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔کل کو وہی شخص بے قصور نکلا تو اس کا کوئی ازالہ نہیں ہو سکتا ۔ آپ کارروائی ضرور کریں لیکن ٹھوس مواد  تو سامنے لائیں۔ آپ بتائیں کیوں کس بنیاد پر یہ عدالت انہیں ضمانت نہ دے۔ اگر ایسا ہے تو پھر تو یہ مزید انکوائری کا کیس ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ سلمان شہباز کو 9 اگست کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

11 thoughts on “شہبازگل کی 36روز پر ضمانت منظور،رہائی کا حکم

  1. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/15/شہبازگل-کی-36روز-پر-ضمانت-منظور،رہائی-کا/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/15/شہبازگل-کی-36روز-پر-ضمانت-منظور،رہائی-کا/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/09/15/شہبازگل-کی-36روز-پر-ضمانت-منظور،رہائی-کا/ […]

  4. … [Trackback]

    […] There you will find 70382 more Info to that Topic: daisurdu.com/2022/09/15/شہبازگل-کی-36روز-پر-ضمانت-منظور،رہائی-کا/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Here you can find 52828 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/09/15/شہبازگل-کی-36روز-پر-ضمانت-منظور،رہائی-کا/ […]

  6. … [Trackback]

    […] There you can find 18452 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/09/15/شہبازگل-کی-36روز-پر-ضمانت-منظور،رہائی-کا/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/09/15/شہبازگل-کی-36روز-پر-ضمانت-منظور،رہائی-کا/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Find More here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/15/شہبازگل-کی-36روز-پر-ضمانت-منظور،رہائی-کا/ […]

  9. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/09/15/شہبازگل-کی-36روز-پر-ضمانت-منظور،رہائی-کا/ […]

  10. … [Trackback]

    […] Read More on on that Topic: daisurdu.com/2022/09/15/شہبازگل-کی-36روز-پر-ضمانت-منظور،رہائی-کا/ […]

  11. … [Trackback]

    […] Find More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/09/15/شہبازگل-کی-36روز-پر-ضمانت-منظور،رہائی-کا/ […]

Comments are closed.