بجلی کے بل ہزاروں میں آنے پر غریب پاکستانی پریشان

Spread the love

حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض کے حصول اور توانائی بچانے کا نیا فارمولا ڈھونڈ لیا۔ جتنی بجلی کی قیمت ، اس سے سو گنا زیادہ ٹیکسز شامل کر کے صارفین کو بل بھجوا دیئے گئے۔ماہانہ 300 یونٹ کو 3 سلیب سے ضرب دے دی گئی جس سے قیمت ہزاروں تک جا پہنچی۔وزیراعظم کا نوٹس بھی کام نہ آیا۔بل دیکھ کر شہریوں کا پارہ ہائی ہو گیا احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔
راولپنڈی میں بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بجلی صارفین نے روات کے قریب جی ٹی روڈ بلاک کردیا۔راولپنڈی سٹی میں مری روڈ ، رتہ ، گوالمنڈی، گنج منڈی، مریڈ چوک ،واپڈا آفس کے باہر بھی مظاہرے کیے گئے۔مظاہرین نے بجلی بلوں پرٹیکس کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرین نے بجلی بلوں پر اضافی ٹیکس فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کرنے والے ایک صارف نے بتایا کہ وہ ماہانہ 20 ہزار روپے کماتا ہے ، 35 ہزار کا بل کہاں سے ادا کرے گا۔وزیراعظم شہبازشریف سے سوال بھی کیا کہ کیا اتنا زیادہ بل وہ ادا کریں گے ؟ بچوں کو کیا کھلائیں۔ کون اُن کی فریاد سُنے گا۔

صارفین نے  ٹیکسز کو نامنظور کرتےہوئے کہا تمام اشیاء خورونوش پرٹیکس دینے کے باوجود اب بجلی کے بلوں پراضافی ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتےہوئے متعلقہ حکام سے فوری تفصیلی رپورٹ طلب کر لی تھی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سوموار کو اجلاس بھی ہوا۔ جس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا ۔ خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے عوام کو جوابدہ ہے۔ میں اپنے عوام سے ہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلّوں کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

 

4 thoughts on “بجلی کے بل ہزاروں میں آنے پر غریب پاکستانی پریشان

  1. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/08/23/بجلی-کے-بل-ہزاروں-میں-آنے-پر-غریب-پاکستا/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More on to that Topic: daisurdu.com/2022/08/23/بجلی-کے-بل-ہزاروں-میں-آنے-پر-غریب-پاکستا/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/23/بجلی-کے-بل-ہزاروں-میں-آنے-پر-غریب-پاکستا/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More on on that Topic: daisurdu.com/2022/08/23/بجلی-کے-بل-ہزاروں-میں-آنے-پر-غریب-پاکستا/ […]

Comments are closed.