سیاست کمزور دل لوگوں کا کھیل نہیں، فواد چوہدری

Spread the love

تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ جو سیاست کرتا ہے وہ پھر گرفتاریوں سے نہیں گھبراتا۔ موجودہ صورتحال میں کوئی سیاستدان کھڑانہیں رہ سکے گا۔

انہوں ںے خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راناثناء اللہ کے مطابق تشدد نہیں ہوا تو انکوائری سے کیوں گھبراتے ہیں ۔ میڈیکل بورڈ میں ایسے ڈاکٹر ہونے چاہئیں جو ٹارچر کی جانچ کر سکیں ۔ انکوائری کے لیےغیر جانبدار آزاد پینل تشکیل دینا چاہیے ۔ سوال یہ ہے اگراسلام آباد پولیس نے تشدد نہیں کیا توپھر کس نے کیا ۔ راناثنااللہ خود بھی تشدد سے گزرے ہیں انہوں نے کچھ نہیں سیکھا ۔ یہ کہنا لیگل کارروائی کریں گے یہ دھمکی نہیں ہے ۔ قانونی کارروائی کا بولا گیا تو کہہ رہے ہیں دھمکی دی گئی۔

فوادچوہدری نے بتایا گیا کہ شہباز گل پر ٹارچر کا 22 اے کے تحت کیس فایل کر دیا گیا ہے۔ شہباز گل کے حوالے سے مجسٹریٹ صاحبہ ہر انتظامی ایپلی کیشن دائر کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لمپی اسکن بیماری پاکستان کی سیاست کو بھی لگ چکی ہے ۔ ایم کیوایم کی حالت آپ سب کے سامنے ہے ۔ ایسی حالت ہوگئی کہ ایم کیوایم کو پیپلزپارٹی میں ضم کر دینا چاہیے۔ عمران خان نےآئی جی،ڈی آئی جی کیخلاف لیگل ایکشن کی بات کی۔ یہ عمران خان کی ایک تقریر پر ہل جاتے ہیں ۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پرپی ٹی آئی کےتمام ارکان نے استعفیٰ دیا۔ مریم نواز نے ارکان سے استعفےمانگے تو انہوں نے فون بند کر دیئے ۔ ان کوملک سے کوئی لینا دینا نہیں یہاں کچھ ہوگا تویہ باہرچلے جائیں گے ۔ نواز شریف کو واپس لا کر عدالت کے سامنے پیش کرنے کا جھگڑا ہے ۔ اس میں کوئی ڈیل ہو نہیں سکتے ۔ سیاست کمزور دل لوگوں کا کھیل نہیں ہے ۔

فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں راناثناء اللہ مجرم ہیں ۔ راناثناء اللہ نے بھی چیف سیکریٹری کو دھمکیاں دی تھیں ۔ عابد شیر علی کہتے ہیں کہ رانا ثنا نے 22 افراد فیصل آباد میں قتل کرائے ۔ عمران خان کی تقریر کے جواب میں آپ بھی جلسہ کریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کوئی پاکستان میں عقل رکھنے والا آدمی ایسی مہم نہیں چلائے گا کہ سیاست دان شہیدوں کے ساتھ نہیں رہے ۔ ہمارے جہلم، گوجر خان، سوہاوہ، ڈومیلی میں ہم روز اپنے شہید بچوں کو دفناتے ہیں ۔

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ میڈیا پر سنسر شپ جاری ہے جو صحافی لکھتے ہیں ان کو تو باہر نکال دیا ہے ۔ سازش یہی ہے کہ عمران خان کو ڈس کوالیفائی قرار دیا جائے۔ اگر ایسا ہے تو ملک کو شمالی کوریا قرار دیں۔

7 thoughts on “سیاست کمزور دل لوگوں کا کھیل نہیں، فواد چوہدری

  1. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/08/21/سیاست-کمزور-دل-لوگوں-کا-کھیل-نہیں،-فواد/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Here you will find 91139 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/21/سیاست-کمزور-دل-لوگوں-کا-کھیل-نہیں،-فواد/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/21/سیاست-کمزور-دل-لوگوں-کا-کھیل-نہیں،-فواد/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/21/سیاست-کمزور-دل-لوگوں-کا-کھیل-نہیں،-فواد/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/21/سیاست-کمزور-دل-لوگوں-کا-کھیل-نہیں،-فواد/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/21/سیاست-کمزور-دل-لوگوں-کا-کھیل-نہیں،-فواد/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/08/21/سیاست-کمزور-دل-لوگوں-کا-کھیل-نہیں،-فواد/ […]

Comments are closed.