پاکستان کی آزادی کے 75 سال پر ڈائمنڈ جوبلی تقریبات

Spread the love

14اگست کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبوں 21،21توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

مصور پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز تبدیلی کی باوقار تقریب منعقد ہوئی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزار پر بھی گارڈز تبدیل ہوئے اور پاک بحریہ کے کیڈٹس نے ذمہ داری سنبھال لی۔

یوم آزادی کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی سمیت ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں اور قومی ترانے کی دُھنیں بجائیں گئیں۔


پاکستان کے 75 واں جشن آزادی پر پاک فوج کی طرف سے پوری قوم کو یوم آزادی  مبارک دی گئی۔ آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام مین کہا کہ عظیم پاکستانی قوم  کوڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات مبارک ہوں ۔عزم عالی شان ، شاد رہے پاکستان،پاکستان زندہ باد ۔

یوم آزادی کی مرکزی تقریب

اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب مرکزی جناح کنونشن سنٹر منعقد ہوئی۔ جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ہوئی۔ جس میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا، ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی اور اعلیٰ عسکری قیادت شریک تھی ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے قومی پرچم بلند کیا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب کا باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اورباقاعدہ ڈیمنڈ جوبلی کی تقریبات کا آغاز کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا تقریب سے خطاب

وزیراعظم شہبازشریف نے دنیابھرمیں بسنےوالےپاکستانیوں کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاقیام کسی معجزے سےکم نہیں تھا۔ قیام پاکستان کی ولولہ انگیزداستان ہمارےلیےایک سبق ہے۔ دعاہےمقبوضہ کشمیراورفلسطین کوبھی جلد آزادی ملے ۔

انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی پوری پاکستانی قوم کے لئے ایک تاریخی دن ہے ۔آج کے دن پوری قوم، برصغیر کے مسلمانوں کو مملکتِ خداداد پاکستان کے قیام کیلئے بے مثال جدوجہد پر خراجِ تحسین اور لازوال قربانیوں پر نظرانہِ عقیدت پیش کرتی ہے۔قیامِ پاکستان بابائے قوم، قائدِ اعظم محمد علی جناح کی مقصد کیلئے لگن، عزمِ صمیم، انتھک محنت اور جدوجہد کی وجہ سے ممکن ہوا۔ 1930 میں تصورِ پاکستان پیش ہونے کے بعد صرف 17 سال کی قلیل مدت میں پاکستان دنیا کے نقشے پر سب سے بڑی اسلامی مملکت کے طور پر معرضِ وجود میں آیا. پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہ تھا جس نے دوست و دشمن سب کو نہ صرف حیرت میں ڈال دیا بلکہ تمام تر قیاس آرائیوں اور پیش گوئیوں کے بر عکس دنیا میں اپنی انفرادی حیثیت کو قائم رکھا۔

وزیراعظم  کی قومی مذاکرات کی پیش کش

انہوں نے کہا کہ جہاں 75 واں یومِ آزادی بے پناہ مسرت اور جشن کا باعث ہے وہیں یہ اجتماعی اور انفرادی سطح پر خود احتسابی کا بھی ایک موقع ہے ۔وزیراعظم  نے قومی مذاکرات کی تجویز پیش  کرتے ہوئے کہا ملک میں قومی مذاکرات کی ضرورت ہے، ہم جوہری ملک بن سکتےہیں تو مضبوط معیشت والا ملک کیوں نہیں بن سکتے اس کےلیےہمیں زیادہ سےزیادہ کام کرناہوگا۔ آئیں کشکول توڑنے کےلیے ہم سب ایک ہوجائیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی قوت بنانے کا عہد کیا ہے ۔ مایوسیاں پھیلانےوالوں کی پھرہارہوگی ۔ ہم مسلح افواج کےساتھ ملکردشمن کےعزائم خاک میں ملادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پجھترویں جشنِ آزادی مناتے وقت ہمیں پاکستان کے معماروں کے نظریات سے راہنمائی لیتے ہوئے قومی تعمیرِ نو کیلئے لوگوں کی فلاح کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگا. آئیں مل کر عہد کریں کہ ہم پاکستان کو اپنے اجداد کے نظریات کے عین مطابق ایک فلاحی ریاست بنائیں گے۔

تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس

تقریب میں چاروں صوبوں کی ثقافت کے رنگ بکھیرے گئے۔ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں پنجاب کے دریاوں کی چاشنی ، مہران کی مٹی کی مٹھاس ، بلوچستان کی چٹانوں کا حوصلہ ، خیبرپختونخوا کی بے لوث محبت کشمیر کا حسن اور گلگت بلتستان کی دلفریبی کے رنگ بکھرے تو حاضرین بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

مایہ ناز آرٹسٹ باقر عباس نے  بانسری بجا کر کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ انور ہنزائی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ۔ سحر علی بگا نے بچوں کے ساتھ مل کر مفکر پاکستان شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔سیدہ ھادیہ ہاشمی نے سوہنی دھرتی پیش کر کے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔علاقائی فنکاروں نے بھی ڈائمنڈ جوبلی پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب

یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی پرچم کشائی کی ہوئی۔ تقریب میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شریک ہوئے۔ سیشن جج عطا ربانی اور ضلعی عدالتوں کے دیگر ججز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ججز کو سلامی دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پرچم کشائی کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے آزادی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کرکے ہم ملک کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

3 thoughts on “پاکستان کی آزادی کے 75 سال پر ڈائمنڈ جوبلی تقریبات

  1. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/14/پاکستان-کی-آزادی-کے-75-سال-پر-ڈائمنڈ-جوبل/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/08/14/پاکستان-کی-آزادی-کے-75-سال-پر-ڈائمنڈ-جوبل/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/08/14/پاکستان-کی-آزادی-کے-75-سال-پر-ڈائمنڈ-جوبل/ […]

Comments are closed.