راولپنڈی میں چلتی میٹروبس میں آگ لگ گئی،مسافرمحفوظ

Spread the love

راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس میں مری روڈ رحمٰن آباد میٹرو اسٹیشن پر آگ لگ گئی ۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق میٹرو بس آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر جل گئی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس میں فیول لیک ہونے سے آگ لگی ۔ آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ بس سے اُٹھنے والا دھواں اور شعلے دور سے دیکھے جاسکتے تھے ۔ بس میں مسافروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ میٹرو عملے نے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔

ریسکیو1122نے آگ پر قابو پایا

ریسکیو 1122 کے عملے نے آدھے گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ آگ سے متاثرہ بس مکمل طور پر ناکارہ ہوچکی ہے ۔ میٹروبس میں آگ لگنے کے بعد جڑواں شہروں میں بس سروس معطل کرنا پڑی جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

میٹروبس انتظامیہ کا موقف

دوسری  جانب میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی۔ بس میں سوار افراد محفوظ رہے تاہم بس مکمل جل گئی، آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

6 thoughts on “راولپنڈی میں چلتی میٹروبس میں آگ لگ گئی،مسافرمحفوظ

  1. … [Trackback]

    […] Here you can find 7987 more Information to that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/راولپنڈی-میں-چلتی-میٹروبس-میں-آگ-لگ-گئی/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/راولپنڈی-میں-چلتی-میٹروبس-میں-آگ-لگ-گئی/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/راولپنڈی-میں-چلتی-میٹروبس-میں-آگ-لگ-گئی/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/راولپنڈی-میں-چلتی-میٹروبس-میں-آگ-لگ-گئی/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/راولپنڈی-میں-چلتی-میٹروبس-میں-آگ-لگ-گئی/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Here you will find 23165 additional Information on that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/راولپنڈی-میں-چلتی-میٹروبس-میں-آگ-لگ-گئی/ […]

Comments are closed.