6 اگست کو آل پارٹیز استحکام معیشت کانفرنس بلانے کا اعلان

Spread the love

پاکستان کے معاشی بحران کے خاتمے کے لئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 6 اگست کو آل پارٹیز استحکام معیشت کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے ۔ کانفرنس میں ڈالر کی اڑان کو روکنے اور معاشی استحکام کے لئے 10 سالہ میثاق معیشت پیش کیا جائے گا ۔کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شکیل منیر نے چیمبر کے سابق صدور خالد اقبال ملک، زبیر احمد ملک، محمد اعجاز عباسی، شیخ عامر وحید، شعبان خالد اور احمد وحید کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شکیل منیر کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی بحران کی وجہ سے اسٹیٹ بینک نے لیٹر آف کریڈٹ پر پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی ہیں ۔ اس لئے تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر موجودہ بدترین معاشی بحران کو درست نہ کیا تو ملک کا استحکام خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ استحکام معیشت کانفرنس کے ذریعے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت میں ایک پیج پر لانے کی کوشش کریں گے ۔ ہماری معیشت کو ایک بڑے طوفان کا سامنا ہے جو سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ ہمارا واحد مقصد پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ہماری کانفرنس بالکل غیر سیاسی ہوگی ۔ موجودہ پولرائزیشن کو فوری کم کرنے کی ضرورت ہے ۔

شکیل منیر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے ہر کوئی پریشان اورپوری قوم ذہنی دباؤ میں مبتلا ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمسلسل گررہی ہے ۔ انٹرنیشنل ڈونرز اور دوست ممالک پاکستان کی مدد کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں ۔ہم کسی پولیٹیکل گیم کا حصہ نہیں ہے ۔ ہم یہاں کسی پارٹی کی مخالفت یا حمایت کیلئے جمع نہیں ہوئے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم 6 اگست بروز ہفتہ آل پارٹیز استحکام معیشت کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں۔تمام اہم سیاسی پارٹیوں کے قائدین کو باضابطہ طورمدعو کریں گے ۔

اس موقع پر چیمبر کے سابق صدرخالد اقبال ملک کا کہنا تھا کہ معیشت کی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے ۔ ملک کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ ہماری پریس کانفرنس بالکل غیر سیاسی ہوگی ،موجودہ پولرائزیشن کو فوری  طور پرکم کرنے اورتمام پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو ایک پلیٹ فام پر جمع ہونے کی ضرورت ہے۔

سابق صدر اسلام آباد چیمبر زبیر ملک  کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے کے لئے ہم سب کو آگے بڑھنا ہوگا ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی یہ کوشش غیر سیاسی ہے ۔ ہمارا مقصد کاروبار، معیشت اور ملک کے مفاد کو بہتر بنانا ہے ۔ ہم بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ سب سے پہلے ہمیں آگے آنا ہوگا ۔کانفرنس میں جو تجاویز اور سفارشات تیار کریں گے ۔ ان کو وفاق اور صوبائی حکومتوں کو بھیجیں گے ۔ سیاسی پارٹیاں دس سال کے لئے میثاق معیشت ہر دستخط کریں جو بھی پارٹی اقتدار میں آئے لیکن معاشی پالیسیوں کا تسلسل چلتا رہنا چاہئے ۔ تاکہ ملک کو اس بد ترین معاشی بحران سے نکالا جا سکے۔اگر آج یہ فیصلے نہ کئے گئے تو ملک میں انارکی پھیلے گی۔

4 thoughts on “6 اگست کو آل پارٹیز استحکام معیشت کانفرنس بلانے کا اعلان

  1. … [Trackback]

    […] Read More on to that Topic: daisurdu.com/2022/08/01/6-اگست-کو-آل-پارٹیز-استحکام-معیشت-کانفرن/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/01/6-اگست-کو-آل-پارٹیز-استحکام-معیشت-کانفرن/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/01/6-اگست-کو-آل-پارٹیز-استحکام-معیشت-کانفرن/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/01/6-اگست-کو-آل-پارٹیز-استحکام-معیشت-کانفرن/ […]

Comments are closed.