حمزہ شہبازفارغ،پرویزالہٰی وزیراعلیٰ قرار،سپریم کورٹ کا فیصلہ

Spread the love

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کر لی۔پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے مسلم لیگ(ق) کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ رد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار چودھری پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ قرار دے دیا جبکہ حمزہ شہباز کی کابینہ تحلیل کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ  11صفحات پرمشتمل ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں ۔ چیف سیکرٹری کوپرویزالہٰی کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کرنے کاحکم دے یا گیا ہے ۔ حمزہ شہباز نے جو حلف اٹھایا وہ بھی غیر آئینی ہے ۔ پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے ۔ حمزہ شہباز  اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔ حمزہ شہباز اور تمام وزرافوری دفاتر چھوڑ دیں۔ عدالت نے کہا کہ حمزہ شہباز کے عوامی مفاد میں لیےگئے فیصلے برقرار رہیں گے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا سپریم کورٹ کے 2015 کے جسٹس عظمت سعید کے فیصلے سے متعلق دلائل اس کیس میں قابل قبول نہیں۔ جسٹس عظمت سعید کے تحریر کردہ فیصلے میں پارٹی سربراہ سے متعلق پاسنگ ریمارکس تھے۔ جسٹس عظمت سعید کے فیصلے میں پارٹی سربراہ سے متعلق ریمارکس کی آئین کے الفاط سے مطابقت نہیں ۔

عدالت نے حکم دیا ہےکہ  رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں ۔ گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں ۔ فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے ۔گورنر اگر  پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے ۔ فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے۔

فل کورٹ بنچ کے لیے اتحادی حکومت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے فیصلے پر دلائل سنے۔

چوہدری پرویزالہٰی کا سیاسی کیئریئر

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی 1945 کو گجرات کی جٹ فیملی میں پیدا ہوئے، ان کے والد چودھری منظور الہیٰ معروف بزنس مین تھے، چودھری ظہور الہٰی سیاسی میدان میں متحرک رہے، چودھری پرویز الہٰی ، چودھری شجاعت حسین نے ظہور الہیٰ کی سیاسی وراثت کو آگے بڑھایا۔

پرویز الہٰی نے 1983 میں گجرات کی ضلع کونسل کے چیئرمین منتخب ہوکر اپنا سیاسی کیرئیر شروع کیا، 1985 میں پہلی بار پنجاب اسمبلی کے رکن بنے، 1988، 1990 اور 1993 میں پھر ایم پی اے منتخب ہوئے، شہباز شریف کی غیرموجودگی میں 1993 سے 1996 تک قائم مقام اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری نبھائی، 1997 کے انتخابات میں پانچویں دفعہ ایم پی اے بنے اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے۔

1999 میں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا، جس کے بعد چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی نے مسلم لیگ نون کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ق بنالی، 2002 میں پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے، اکتوبر 2007 میں اسمبلی کی تحلیل تک فرائض انجام دئیے، 2008 میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ساتویں بار کامیاب ہوئے، پہلی بار قومی اسمبلی کی نشست پر بھی فتح حاصل کی، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حکومت میں وفاقی وزیر صنعت بنے، 2011 میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ تشکیل دیا گیا، چودھری پرویز الہٰی ڈپٹی وزیراعظم منتخب ہوئے۔

2013 میں چودھری پرویز الہٰی این اے 105 سے پھر رکن قومی اسمبلی بنے، 2018 میں قومی اسمبلی کی 2 سیٹوں اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست سے کامیاب ہوئے، تحریک انصاف اور ق لیگ کی اتحادی حکومت قائم ہوئی اور پرویز الہٰی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے فرائض انجام دئیے۔

7 thoughts on “حمزہ شہبازفارغ،پرویزالہٰی وزیراعلیٰ قرار،سپریم کورٹ کا فیصلہ

  1. … [Trackback]

    […] Read More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/07/26/حمزہ-شہبازفارغ،پرویزالہٰی-وزیراعلیٰ/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/07/26/حمزہ-شہبازفارغ،پرویزالہٰی-وزیراعلیٰ/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/07/26/حمزہ-شہبازفارغ،پرویزالہٰی-وزیراعلیٰ/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/07/26/حمزہ-شہبازفارغ،پرویزالہٰی-وزیراعلیٰ/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/07/26/حمزہ-شہبازفارغ،پرویزالہٰی-وزیراعلیٰ/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/07/26/حمزہ-شہبازفارغ،پرویزالہٰی-وزیراعلیٰ/ […]

Comments are closed.