وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹوں اور تجارتی کے نئے اوقات جاری

Spread the love

پنجاب اور سندھ کے بعد اب اسلام آباد میں بھی مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز کیلئے نئے اوقات جاری کردیئے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر اسلام آاسلام آباد عرفان نواز نے نوٹی فیکيشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق تمام مارکيٹس، شاپنگ مالز اور گودام رات 9 بجے بند ہوجائیں گے۔ شادی کی تقریبات اور لائٹنگ رات 10 بجے تک بند کی جائیں گی۔

ریسٹورنٹس، کلبز، پارک اور سینما کا وقت 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، تاہم طبی مراکز، پیٹرول پیمپ، بس اڈے، تندور، دودھ، دہی کی دکانیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کے مطابق نئے اوقات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ جب کہ نوٹی فیکیشن آئندہ 2 ماہ تک نافذ العمل رہے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے توانائی کی بچت کے لیے پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف جنرل پبلک ریلیشنز سے جاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق حمزہ شہباز نے صوبہ بھر کے تاجر رہنماؤں اورنمائندوں سے ملاقات کی جس میں توانائی کی بچت کے لیے صوبہ بھر کی تاجر برادری کی مشاورت سے یہ بڑا فیصلہ کیا ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے ۔ شادی ہالز سابق پالیسی کے تحت رات 10 بجے تک کھل سکیں گے۔

پنجاب بھر میں سوموار سے نو بجے کاروباری مراکز ، مارکیٹیں ، شاپنگ مالز اور دکانیں بند ہو جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہول سیل اور پرچون کی دکانیں ، شاپنگ مالز ، بیکریاں ، دفاتر ، اسٹور رومز ، گودام ، ویئرہاؤسز کو رات نو بجے بند کرنا ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز اور تھیٹر بھی رات ساڑھے گیارہ بجے کے بعد نہیں کھولے جاسکتے۔

کمرشل اور انڈسٹریل عمارتیں ، ریسٹورنٹس ، کلب ، تندور ، کیفے بھی رات ساڑھے گیارہ بجے بند کرنا ہوں گے۔سیرو تفریح کے تمام مقامات بھی ساڑھے گیارہ بجے کے بعد نہیں کھولے جاسکتے۔

سندھ حکومت نے سب سے پہلے بجلی کی بچت کے لیے بڑا قدم اٹھایا۔ صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار تبدیل کر تے ہوئے بازار اور کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے اس ضمن میں دفعہ 144 کے تحت کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم نامہ 17 جون کو جاری کیا۔نوٹیفکیشن میں محکمۂ داخلہ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوٹلز، ریسٹورنٹ اور کافی شاپس رات 11 بجے تک کھلی رکھی جا سکیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریوں اور دودھ کی دکانوں پر نہیں ہو گا۔ سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے کاروباری اوقاتِ کار کا فیصلہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومتوں کی جانب سے توانائی بچت پالیسی کے تحت مارکیٹس، تجارتی مراکز اور ریسٹورنٹس سے متعلق کوئی نئے لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا گیا۔

6 thoughts on “وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹوں اور تجارتی کے نئے اوقات جاری

  1. … [Trackback]

    […] There you can find 33880 more Info to that Topic: daisurdu.com/2022/06/19/وفاقی-دارالحکومت-میں-مارکیٹوں-اور-تجا/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Here you will find 12958 additional Information on that Topic: daisurdu.com/2022/06/19/وفاقی-دارالحکومت-میں-مارکیٹوں-اور-تجا/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/06/19/وفاقی-دارالحکومت-میں-مارکیٹوں-اور-تجا/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/06/19/وفاقی-دارالحکومت-میں-مارکیٹوں-اور-تجا/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/06/19/وفاقی-دارالحکومت-میں-مارکیٹوں-اور-تجا/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/06/19/وفاقی-دارالحکومت-میں-مارکیٹوں-اور-تجا/ […]

Comments are closed.