ڈزرٹیفکیشن اور قحط سالی سے نمٹنے کا عالمی دن

Spread the love

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈزرٹیفکیشن اور قحط سالی سے نمٹنے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔17جون 1994کو اس دن کے منانے کا آغاز ہوا۔پاکستان نے 10 اکتوبر 1994 کو اس دن کو منانے سے متعلق معاہدے دستخط کیے ۔ حکومت پاکستان نے 24 فروری1997 کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے اس دن کو منانے کے لئے باقاعدہ قانون سازی کی۔جس کے بعد ہر سال 17 جون کو یہ دن منایا جاتا ہے ۔ یہ دن منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور زمین کو بنجر اور قحط سالی سے بچانے کے لئے اقدامات کو اٹھانے کا اعادہ کرنا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ڈزرٹیفکیشن اور قحط سالی سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں خشک سالی اور ڈزرٹیفکیشن ایک اہم مسئلہ ہے ۔ یہ بحران ماحول میں بڑھتی ہوئی تبدیلیوں اور انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ۔ پاکستان کے بہت سے علاقے تیزی سے صحرا کی شکل اختیار کر رہے ہیں ۔ پاکستان خشک سالی کا سامنا کرنے والے23 ممالک کی فہرست میں شامل ہے ۔ زمین کا صحرا میں تبدیل ہونے کا عمل اور قحط سالی نے دنیا کے 100 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ ڈزرٹیفکیشن اور قحط سالی کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات، زمین کی زرخیزی میں کمی، حیاتیاتی تنوع میں کمی اور زمین کی پیداواری صلاحیت میں کمی جیسے بحران پیدا ہوتے ہیں۔ تک خشک سالی دنیا کی تین چوتھائی آبادی کو متاثر کر سکتی ہے ۔ 2025پاکستان بھی اس کے شکنجے میں آجائے گا۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ خشک سالی کوئی نیا رجحان نہیں ہے جس سے ہم واقف نہ ہوں بلکہ یہ ہمیشہ سے فطرت اور انسانی تجربے کا حصہ رہا ہے ۔ بڑے پیمانے پر جنگلات کی کٹائی، درجہ حرارت میں اضافہ اور دیگر ماحولیاتی تبدیلیوں میں نمایاں تبدیلی کی وجہ سے اس کے اثرات میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گرمی کی طویل لہروں اور بارشوں میں تاخیر، پانی کی ناقص تقسیم کی وجہ سے ہم پورے ملک میں پانی کے بحران اور خشک ندیوں کو دیکھتے ہیں ۔ سندھ اور جنوبی پنجاب کے پہلے ہی پانی کی قلت والے علاقوں میں بڑھتی ہوئی گرمی اور پانی کی کمی سے مقامی لوگ اور مویشی شدید متاثر ہیں جو بہت بڑا چیلنج ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے اپنے گرین انیشیٹو پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 10 لاکھ ہیکٹر رقبے پر3اعشاریہ29 ارب پودے لگائے جائیں گے ۔ فی الحال ہم نے1.5 ارب پودوں کا ہدف حاصل کیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں دیہی علاقے جو ڈزرٹیفکیشن اور خشک سالی کا شکار ہیں وہاں2لاکھ50 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔

اقوام متحدہ اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے زیرنگرانی سندھ طاس کو بحال کرنے کے لیے منسوبہ کام کر رہا ہے۔ پاکستان نے ڈزرٹیفکیشن، زرخیزی میں کمی اور خشک سالی جیسے اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے ”فطرت پر مبنی حل ”کے تھیم کے تحت ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے اقدام بھی شروع کیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ”اس ورلڈ ڈیزرٹیفیکیشن اور خشک سالی کے دن پر، ہمیں خشک سالی سے بچنے کے لیے کام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جو موسمیاتی ایمرجنسی میں صف اول میں کھڑے ہیں۔ ہم خشک سالی کو نہیں روک سکتے لیکن ہم اپنے پانی کو محفوظ رکھنے کی تیاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک 2030 تک کے اہداف حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور مذکورہ کوششیں ان اہداف کو حاصل کرنے کے لئے جاری رہیں گی ۔

9 thoughts on “ڈزرٹیفکیشن اور قحط سالی سے نمٹنے کا عالمی دن

  1. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/06/17/ڈزرٹیفکیشن-اور-قحط-سالی-سے-نمٹنے-کا-عال/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/06/17/ڈزرٹیفکیشن-اور-قحط-سالی-سے-نمٹنے-کا-عال/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/06/17/ڈزرٹیفکیشن-اور-قحط-سالی-سے-نمٹنے-کا-عال/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Here you will find 75421 additional Information on that Topic: daisurdu.com/2022/06/17/ڈزرٹیفکیشن-اور-قحط-سالی-سے-نمٹنے-کا-عال/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/06/17/ڈزرٹیفکیشن-اور-قحط-سالی-سے-نمٹنے-کا-عال/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/06/17/ڈزرٹیفکیشن-اور-قحط-سالی-سے-نمٹنے-کا-عال/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/06/17/ڈزرٹیفکیشن-اور-قحط-سالی-سے-نمٹنے-کا-عال/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/06/17/ڈزرٹیفکیشن-اور-قحط-سالی-سے-نمٹنے-کا-عال/ […]

  9. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/06/17/ڈزرٹیفکیشن-اور-قحط-سالی-سے-نمٹنے-کا-عال/ […]

Comments are closed.