تحریک انصاف کا 19جون کو پھر احتجاج کا اعلان

Spread the love

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف 19 جون بروز اتوار کو رات 9 بجے احتجاج کی کال دے دی ۔ قوم سے بھی احتجاج میں شرکت کی اپیل کر دی۔

عمران خان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس تماشے کے خاتمے کے لئے سب کو باہر نکلنا ہوگا ورنہ مزید مہنگائی کا طوفان بڑھتا جائے گا۔ اتوار کی رات 10 بجے قوم سے ویڈیو لنک کے ذریعے مخاطب ہوں گا ۔ جس میں لائحہ عمل دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں بحیثیت قوم کیا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے بتایا کہ چاہتا ہوں پرامن احتجاج کے لئے سب اپنے شہروں میں نکلیں جس سے ان لوگوں کو پیغام جائے کہ ملک کو سنبھال نہیں سکتے تھے تو کیوں سازش کی گئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہمیں مہنگائی اور نااہل کے طعنے دیتے رہتے تھے ۔ جب ہم گئے تو پیٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا ۔ ہمارے ساڑھے 3 سال میں پیٹرول کی قیمت 50 روپے بڑھی ۔ ہمارے دور میں بھی عالمی مہنگائی تھی، ہمیں بھی آئی ایم ایف نے کہا سبسڈی ختم کردیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن ، فضل الرحمان سب ایک ہی بات کررہے تھے کہ بہت مہنگائی ہوگئی ۔ملک تباہ ہوگیا، میڈیا بھی ان کی پشت پر کھڑا تھا ۔ آج قوم کے سامنے حقائق رکھنا چاہتا ہوں ۔ اللہ الحق ہے، اللہ کا وعدہ ہے سچ سامنے آئے گا، سچ چھپتا نہیں ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اب تک 85 روپے پٹرول کی قیمت بڑھادی ہے ۔ پیٹرول کی قیمت آج 235 روپے فی لیٹر ہے، ڈیزل ہم نے اپنے دور میں جان بوجھ کر کم رکھا تھا، ڈیزل ہمارے دور میں 145 روپے فی لیٹر تھا، ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو ساری ٹرانسپورٹ مہنگی ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئی ہیں ۔ سوال بھی کیا کہ کیا ہمیں اس ظلم  پر خاموش بیٹھنا چاہیے یا آواز اٹھانی چاہیے ۔ ہمارے خلاف جو بھی سازش ہوئی تحریک عدم اعتماد آئی اس کا جواز مہنگائی کو بنایا گیا، ہمارے لوگ لوٹے بنے اور ہمارے اتحادی بھی چھوڑ گئے تھے ۔ سب نے کہا بہت مہنگائی ہوگئی ہے ۔ ہم حلقوں میں نہیں جا پا رہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج کہتے ہیں عالمی سطح پر قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔عالمی بحران ہے ۔ ہم بھی تو یہ فیس کررہے تھے ۔ بار بار بتا رہا تھا کہ عالمی مہنگائی سے اپنی عوام کو بچارہا ہوں۔آج کہتے ہیں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو ملک کو ڈی ریل کیوں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر جب بھی حکومتیں جاتی ہیں ۔ کرپشن پر جاتی ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی دو دو بار حکومتیں کرپشن پر گئی ۔عمران خان نے چیلنج کیا کہ کوئی بتادے کہ عمران خان نے کرپشن کی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو بچانے کے لئے سبسڈی دی تھی ۔ جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے ۔ ہمیں اندازہ تھا کہ غریب عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کرسکیں گے ۔ آئی ایم ایف نے ہمیں کہا تیل کی قیمتیں بڑھائیں ہم نے 10 روپے کم کی اورمہنگائی سے لوگوں کو تحفظ دیا۔

عمران خان نے کہا کہ کسان کو ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے بڑے مسائل ہوتے ہیں، کسانوں کو پہلے ہی مشکلات ہیں، بارشیں نہیں ہیں ڈیزل کی وجہ سے کسان مزید پریشان ہوں گے، موجودہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت 115 روپے بڑھائی، ڈیزل کی آج قیمت 260 روپے فی لیٹرہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت 16 روپے فی یونٹ  چھوڑ کر گئے تھے۔ آج بجلی کی قیمت 29.5 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے۔ موجودہ حکومت نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں مزید بڑھائی جائیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ 50 سال میں ملک میں کسی نے ڈیم نہیں بنایا تھا، ہماری حکومت میں ڈیم بننا شروع ہوئے، بلین ٹری سونامی کا اعتراف برطانوی وزیراعظم نے خود کیا۔ ہمارے خلاف ہونے والی سازش پر اتحادی ہمیں چھوڑ گئے تھے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت 20 ارب ڈالر کا تاریخی خسارہ چھوڑ کر گئی تھی، ہماری حکومت میں 178 اورآج ڈالر 208 روپے تک پہنچ گیا ہے، ہمیں نااہل کہتے تھے اکنامک سروے کے مطابق6فیصد گروتھ تھی۔ ہماری حکومت میں ملک میں خوشحالی آرہی تھی، ہماری حکومت نے کورونا کے دوران 55 لاکھ نوکریاں دیں، جب ملک ترقی کررہا تھا انہوں نے مہنگائی کا بہانہ بنایا، ان سب کا ایک ہی مقصد اربوں روپے کی چوری کے لیے این آراوٹولینا، شہبازشریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس تھا بچ نہیں سکتا تھا، شہبازشریف اب خود ایف آئی اے کے اوپربیٹھ گیا ہے۔

4 thoughts on “تحریک انصاف کا 19جون کو پھر احتجاج کا اعلان

  1. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/06/16/تحریک-انصاف-کا-19جون-کو-پھر-احتجاج-کا-اعل/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/06/16/تحریک-انصاف-کا-19جون-کو-پھر-احتجاج-کا-اعل/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/06/16/تحریک-انصاف-کا-19جون-کو-پھر-احتجاج-کا-اعل/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/06/16/تحریک-انصاف-کا-19جون-کو-پھر-احتجاج-کا-اعل/ […]

Comments are closed.