پاکستان کی اعلیٰ قیادت کا 3 روزہ دورہ چین

Spread the love

پاک چین لازوال دوستی ، پہاڑوں سے بلند سمندر سے گہری ہے ۔ پاک چین دوستی  ہر آزمائش پر پورا اتری  ہے ۔ ان تعلقات میں مزید  وسعت پیدا ہو رہی ہے ۔

پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سہ فریقی فوجی وفد نے چین کا دورہ کیا۔یہ دورہ 9 سے 12 جون کے درمیان گیا گیا۔ پاکستان اور چین کی اعلیٰ فوجی قیادت کے درمیان ملاقات میں تربیت، ٹیکنالوجی، انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی چینی فوج اور دیگر سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام سے وسیع پیمانے پر بات چیت کی گئی۔

پاکستان اور چین کی اعلیٰ فوجی قیادت کے درمیان ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق اپیکس میٹنگ آج ہوئی جس میں پاکستانی کی نمائندگی چیف آف آرمی سٹاف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی ۔چین کی قیادت سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے کی۔ اپیکس اجلاس میں بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر اپنے اپنے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں اپنی تزویراتی شراکت داری کا اعادہ کیا ۔دونوں ملکوں کا باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ نظر کا باقاعدہ تبادلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں  ٹرائی سروسز کی خدمات کی سطح پر اپنی تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید واحد فوجی رہنما ہیں جنہوں نے چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کیا۔ یہ دورہ پاک چین جوائنٹ ملٹری کوآپریشن کمیٹی کا حصہ ہے جس کی ایک اعلیٰ کمیٹی فوجی تعاون میں اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔

اپیکس کمیٹی کے ارکان آرمی چیف اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن ممبران ہیں، ذیلی کمیٹیوں میں جوائنٹ کوپ ملٹری امور مشترکہ تعاون فوجی ساز و سامان اور تربیت شامل ہے۔

8 thoughts on “پاکستان کی اعلیٰ قیادت کا 3 روزہ دورہ چین

  1. … [Trackback]

    […] Find More here on that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/پاکستان-کی-اعلیٰ-قیادت-کا-3-روزہ-دورہ-چی/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/پاکستان-کی-اعلیٰ-قیادت-کا-3-روزہ-دورہ-چی/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/پاکستان-کی-اعلیٰ-قیادت-کا-3-روزہ-دورہ-چی/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More here on that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/پاکستان-کی-اعلیٰ-قیادت-کا-3-روزہ-دورہ-چی/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/پاکستان-کی-اعلیٰ-قیادت-کا-3-روزہ-دورہ-چی/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/پاکستان-کی-اعلیٰ-قیادت-کا-3-روزہ-دورہ-چی/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/پاکستان-کی-اعلیٰ-قیادت-کا-3-روزہ-دورہ-چی/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/پاکستان-کی-اعلیٰ-قیادت-کا-3-روزہ-دورہ-چی/ […]

Comments are closed.