ملک میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Spread the love

ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ۔ مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے تقریباً 4 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ 6 ماہ سے 59 ماہ تک کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ۔

پولیو مہم کے دوران تقریباً 3 لاکھ 40 ہزار ورکرز اس مہم میں حصہ لیں گے جو بچوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پرویکسین پلائیں گے ۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے ، پولیو مہم کے اغاز پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ویڈیو پیغام  میں کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جدو جہد جاری ہے ، موجود حکومت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انشاللہ پاکستان کو پولیو کی بیماری سے پاک کریں گے ۔

https://twitter.com/daisurdu1/status/1528592848135852032

وفاقی وزیرصحت نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے ، پولیو کا وائرس جہاں موجود وہاں موثر حکمت عملی ترتیب دی ہے ، پولیو کے قطرے پلانے والے ورکر فرنٹ لائن ورکرز جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وائرس کے خاتمہ کے لئے تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی لازمی ہے ، سول سوسائٹی علماء کرام میڈیا  پولیو کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی جنگ کو ملکر ختم کرنا ہو گا انہوں نے والدین سے اپیل کی وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلایں۔

اسلام آباد میں پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 4لاکھ 8 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران 2200 پولیو ورکرز مصروف عمل رہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پولیو مہم کے آغاز پر کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک نئی انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ۔ پولیو کے خاتمے کے لیے صوبوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے درمیان سوچ اور عمل کی مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے۔تمام صوبائی حکومتیں انسداد پولیو مہم پر بھرپور توجہ دیں۔

راولپنڈی میں بھی آج سے شروع ہونے والی 7روزہ پو لیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے  9لاکھ 17 ہزار  285 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے کہا کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا تاکہ پولیو کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جاسکے ۔

سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ نے بتایا کہ پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں 3ہزار 925 موبائیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ جبکہ 182 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں ۔ 321 فکس پوائنٹ بنائے گئے ہیں ۔ راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں کے علاؤہ ٹال پلازہ پر پولیو کی ٹیمیں موجود ہوگی ۔ ہماری کوشش ہے کہ پولیو مہم کے دوران کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔

کراچی آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیومہم میں  سندھ کے 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ گیارہ حساس یونین کونسلز سمیت ستانوے یو سیز میں پانچ سال تک کے آٹھ لاکھ اٹھارہ ہزار بچوں کو حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کے 22 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی میں سیکیورٹی وجوہات کے سبب 3 اضلاع میں پولیو قطرے پلانے کی مہم ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔ ضلع شرقی، جنوبی اور ملیر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہونی تھی لیکن رضاکاروں پر حملے کے خدشات کے باعث  مہم مؤخر کردی گئی۔ گڈاپ ٹاؤن میں 2 کیسز سامنے آچکے ہیں، لیکن اس کے باوجود بچے قطروں سے محروم ہیں۔

لاہور میں 2 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔