کیا آئی یو ڈی محفوظ ترین مانع حمل ہے؟

Spread the love

پہلی مرتبہ پیدائش پر قابو پانے کے لئے دنیا بھر میں IUDs  بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہیں

Spread the love

کم عمر خواتین زیادہ موثر برتھ کنٹرول چاہتی ہیں۔ پہلی مرتبہ پیدائش پر قابو پانے کے لئے دنیا بھر میں IUDs  بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہیں۔ گو کہ مانع حمل گولیاں اور کنڈوم اب بھی مجموعی طور پر سب سے زیادہ عام ہیں۔ سوسائٹی آف اوبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹ آف کینیڈا کے ڈیٹا کے مطابق وہاں تقریباً 10 فیصد مانع حمل صارفین اب IUD کا انتخاب کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ کینیڈین پیڈیاٹرک سوسائٹی بھی اس خیال کی حامی ہے کہ نوجوانوں کو اخیتار ہونا چاہئیے کہ وہ "پہلی بار” پیدائش پر قابو پانے کے لئے IUDs  کا استعمال کر سکیں۔

IUD ان تمام مروجہ مانع حمل طریقوں سے یکسر مختلف ہے جو ماضی میں استعمال ہوتے تھے یا ابھی استعمال ہو رہے ہیں۔

IUD کیا ہے؟

IUD کا مطلب انٹرا یوٹرن ڈیوائس ہے۔ یہ ایک چھوٹے سائز کے لچکدار پلاسٹک کا ایک T شکل کا ٹکڑا ہے جسے بچہ دانی میں ڈالا جاتا ہے تاکہ تین سے 12 سال تک حمل کو روکا جا سکے۔ ایک IUD ایک طویل عمر تک حمل سے روکنے والا آلہ ہے جس کے ساتھ باریک دھاگے جڑے ہوتے ہیں جو سرویکس کے ذریعے اندام نہانی میں آتے ہیں۔ آئی یو ڈی لگوانے کے بعد جب آپ کا بچہ پیدا کرنے کا دل کرے آپ رحم میں جگہ کی جانچ کرکے اسے ہٹوا سکتے ہیں۔

IUDs کی کتنی اقسام ہیں؟

IUD کی دو اہم اقسام ہیں، ہارمونل اور غیر ہارمونل، اور دونوں حمل کو روکنے میں 99 فیصد سے زیادہ موثر ہیں۔ ہارمونل آئی یو ڈی آپ کے جسم میں چھوٹی مقدار میں لیونورجسٹریل، ہارمون پروجسٹن چھوڑتے ہیں۔ پروجسٹن ہارمون پروجیسٹرون کا مصنوعی ورژن ہے ۔ جسے آپ کا جسم قدرتی طور پر پیدا کرتا ہے۔ یہ IUD تین سے سات سال کے درمیان مؤثر طریقے سے کام کرتی ہے۔ غیر ہارمونل IUDs میں تانبے پر انحصار کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر تانبے کی ایک پتلی کنڈلی جو پلاسٹک کی T شکل کے گرد لپیٹی جاتی ہے ۔ اسی لیے انہیں "تانبے کا IUD” یا "تانبا” بھی کہا جاتا ہے۔ یہ آئی یو ڈی پانچ سے 12 سال کے دوران اپنی جگہ پر رہتی ہے۔

IUD کیسے کام کرتی ہے؟

IUDs اصل میں کیسے کام کرتے ہیں ابھی تک میڈیکل سائنس اس کی کوئی ایک بھرپور وضاحت نہیں دے سکی ہے۔ لیکن آئی یو ڈی کئی ایسی چیزیں کرتی ہے جو مل کر حمل کو روکتے ہیں۔ ہارمونل IUDs بچہ دانی کی پرت کو پتلا کرکے کام کرتی ہے۔ جو عضو تناسل کو بیضے تک پہنچنے اور اسے ایمبریو بننے سے روکتا ہے۔ یہ بیضہ دانی کو بھی روک سکتا ہے  اس لئے تولیدی طریقہ کو روکنے میں مؤثر ہے۔  ہارمون سے پاک تانبے کے IUDs آپ کے بیضہ کو بننے سے نہیں روکتے، لیکن تانبا سپرم کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔ اس لئے اس پر ابھی تک شکوک و شبہات ہیں۔ بہرحال یہ بچہ دانی کے اندر سختی سے داخل ہوتا ہے اور سپرمز اور بیضہ کے ملاپ کے عمل کو پروان نہیں چڑھنے دیتا۔ چونکہ عضو تناسل تانبے کو پسند نہیں کرتا، اس لیے یہ سپرم کو انڈے تک پہنچنے اور اسے بیضہ سے ملاپ کرنے سے روکتا ہے۔ یہ ڈیوائس بچہ دانی میں سوزش کا سبب بھی بن سکتی ہے جس سے امپلانٹیشن رک جاتی ہے۔

IUD ڈالنے کے کتنی دیر بعد مؤثر ہے؟

ڈاکٹروں کے مطابق جو چیز تانبے کے IUD کو خاص بناتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ ہنگامی مانع حمل کی سب سے مؤثر شکل بھی ہے۔ اسے غیر محفوظ جنسی تعلقات کے سات دنوں کے اندر اندر داخل کیا جاتا ہے۔ کیونکہ اس وقت یہ سپرم کی حرکت اور امپلانٹیشن میں خلل ڈالتا ہے۔

IUD کو ہٹانے کے بعد کب تک خواتین حاملہ ہو سکتی ہیں؟

IUD ہٹانے کے فوراً بعد خواتین کی فرٹیلیٹی بحال ہو جاتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ خواتین فوراً حاملہ ہونے کی کوشش کر سکتی ہیں۔ لیکن یاد رکھیں کہ اوسط نوجوان جوڑے کو حاملہ ہونے میں چھ ماہ تک اور بعض اوقات اس سے زیادہ وقت لگتا ہے۔

ایک IUD کی قیمت کتنی ہے؟

تانبے والی IUDs کی قیمت 60 امریکی ڈالر سے 200 امریکی ڈالر کے درمیان ہے۔ ہارمونل IUDs کی قیمت 395 امریکی ڈالر سے لے کر 500 امریکی ڈالر کے درمیان ہے۔ لیکن یہ خرچہ آپ کو ایک بار  کرنا ہوتا ہے اس کے مقابلے میں اگر آپ مانع حمل گولیاں کھائیں تو وہ لگاتار لینی پڑتیں ہیں۔

IUD حاصل کرنے کے فوائد کیا ہیں؟

IUD کے بہت سے فوائد ہیں جن میں سب سے اہم برتھ کنٹرول ہے۔ امریکن کالج آف آبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹ کے مطابق، IUD پیدائش پر قابو پانے والی گولیوں یا اندام نہانی کی انگوٹھی سے 20 گنا زیادہ موثر ہے۔ یہ بہت آسان ہے کیونکہ آپ اسے سیٹ کر کے سالوں تک بھول جاتے ہیں اور بے فکر رہتے ہیں۔ ہارمونل IUD آپ کی ماہواری کو ہلکا اور آپ کے درد کو بھی کم کرتی ہے۔ بلکہ کچھ صورتوں میں آپ ماہواری کو بھی مکمل طور پر روک سکتے ہیں۔ مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ IUDs کا تعلق امراض نسواں کے کینسر کے کم خطرات سے بھی ہوتا ہے، بشمول اینڈومیٹریال اور رحم کے کینسر۔ کچھ لوگوں کو یہ بھی معلوم ہے کہ ہارمونل برتھ کنٹرول جلد کے مسائل کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کورل بیٹن، ٹورنٹو میں ایک 27 سالہ ماہر جمالیات، پچھلے چار سالوں سے میرینا ہارمونل IUD پر ہیں۔ جب سے وہ نوعمر تھیں تب سے انہوں نے پیدائش پر قابو پانے کے مختلف طریقے آزمائے ہیں۔ لیکن ان کے مطابق IUD  سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہے۔

کیا ہر کوئی IUD  لے سکتا ہے؟

اگر آپ کو صحت کے کچھ مسائل ہیں تو ہو سکتا ہے آپ IUD حاصل نہ کر سکیں۔ ان مسائل میں اندام نہانی سے بغیر وضاحت کے خون بہنا، ایسا انفیکشن جو جنسی طور پر منتقل ہونے والے بیکٹیریا کی وجہ سے تولیدی اعضاء کو متاثر کرے یا جگر کا ٹیومر، چھاتی کا کینسر، بچہ دانی کا کینسر اور سروائیکل کینسر وغیرہ بھی آپ کو ہارمونل IUD حاصل کرنے سے روکے رکھے گا۔ IUD لینے سے پہلے اس بات کی تصدیق کرنا ضروری ہے کہ آپ حاملہ نہیں ہیں، کیونکہ اس سے حمل گرنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

IUD  کے ممکنہ نقصانات کیا ہیں؟

IUD  کے ساتھ سنگین مسائل شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں لیکن کچھ ضمنی نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ان مسائل میں بے قاعدہ خون بہنا، چھاتی میں زخم، مہاسے، سر درد، متلی اور موڈ میں تبدیلیاں شامل ہیں۔ تحقیق کے مطابق ہارمونل IUD کچھ لوگوں میں بے چینی اور افسردگی جیسے جذبات بھی ابھار سکتی ہے۔ ڈاکٹر سارہ ہل، ایک ارتقائی نفسیات کی محقق اور This Is Your Brain on Birth Control: The Surprising Science of Women, Harmones, and the Law of Unintended Consequences  کی مصنفہ کہتی ہیں کہ جنسی ہارمونز کے لیے یہ ناممکن ہوگا کہ آپ کے دماغ کو متاثر نہ کریں۔ ہل خود بھی تقریباً 12 سال تک گولی پر رہیں اور انہیں صرف اس بات کا احساس ہوا کہ ہارمونز گولی ختم کرنے کے بعد ان کے موڈ کو کیسے متاثر کر رہے ہیں۔ وہ کہتی ہیں "میں نے زیادہ کثیر جہتی محسوس کی، دنیا پہلے سے زیادہ روشن اور دلچسپ محسوس ہوئی۔ وہ کہتی ہیں میں نے زیادہ متحرک محسوس کیا، ورزش کرنے اور جنسی تعلقات کی خواہش کے لئے زیادہ توانائی ملی۔ میں نے واقعی طویل عرصے سے ایسا محسوس نہیں کیا تھا۔ کچھ لوگ IUD ہٹانے کے بعد موڈ میں تبدیلیوں کا بھی تجربہ کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ بھی آپ کے ہارمونز کے ساتھ گڑبڑ کر سکتا ہے۔

کیا IUD لینے سے تکلیف ہوتی ہے؟

IUD داخل کرنے میں عام طور پر پانچ منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے لیکن یہ تکلیف دہ یا انتہائی غیر آرام دہ ہو سکتا ہے۔ یہ جاننا اس لئے بہتر ہے تا کہ آپ آئی یو ڈی کے اندر جانے سے پہلے اس کی توقع رکھیں۔ پیپ ٹیسٹ کی طرح، ڈاکٹر یا نرس آپ کی اندام نہانی میں ایک نمونہ ڈالیں گے۔ پھر، وہ IUD کو آپ کے رحم میں کھولنے کے لیے ایک خاص داخل کرنے والا آلہ استعمال کریں گے، اور یہ یقینی طور پر تکلیف دے سکتا ہے۔ معالج کے مشورے کے بغیر ایسا اقدام اٹھانے سے بالکل گریز کریں اور اس طریقہ کار سے پہلے درد کش ادویات لینے کی بات بھی کریں۔ ہو سکتا ہے ڈاکٹر اینستھیزیا دے کر آئی یو ڈی داخل کریں اور آلہ داخل کرکے ہٹا دیں اور IUD کے آخر میں دھاگوں کو کاٹ دیں گے۔

لوگ عام طور پر IUD داخل کرنے کے بعد بھی درد محسوس کرتے ہیں، اور یہ لگانے کے چند منٹوں سے لے کر چند دنوں تک بھی رہ سکتا ہے۔ کچھ لوگوں میں یہ علامات دوسروں کی نسبت زیادہ تکلیف دہ ہو سکتی ہیں۔ کچھ ڈاکٹرز کے مطابق ماہواری کے دنوں میں IUD داخل کروانا بہتر ہو سکتا ہے۔ بصورت دیگر آپ کو حمل کا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ پہلے سے حاملہ نہیں ہیں۔

IUD پلیسمنٹ کے بعد آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟

کچھ لوگ IUD لگانے کے بعد بالکل نارمل محسوس کرتے ہیں، جبکہ دوسروں کو اپوائنٹمنٹ کے فوراً بعد درد، کمر میں درد اور یہاں تک کہ ماہواری سے زیادہ خون بہنا جاری رہے گا۔ IUD کے بعد آپ کو فوراً چکر آنے کا احساس بھی ہو سکتا ہے، اس لیے ہمیشہ ساتھ کسی کو لے کر ڈاکٹر کے پاس جائیں۔ کچھ دن آرام کریں اور اس کے بعد خوش و خرم اور بے فکری کی زندگی گزاریں۔

کیا IUD آپ کی ماہواری کو روکتا ہے؟

ہارمونل IUD پلیسمنٹ کے بعد، آپ کو درد اور دھبے ہو سکتے ہیں۔ لیکن یہ عام طور پر تین سے چھ ماہ کے اندر ختم ہو جاتا ہے۔ ہارمونل IUD بالآخر آپ کے ماہواری کو ہلکا اور درد کو ہلکا کر دے گی۔ دنیا کے کئی خطوں میں بہت سی خواتین اپنی ماہواری کو ثقافتی، مذہبی یا کسی اور وجہ سے مکمل طور پر روک دیتی ہیں ایسے میں ہارمونل IUD بہترین آپشن نہیں ہے۔  دوسری طرف تانبے سے بنی  IUDs عام طور پر ماہواری کے ادوار کو بھاری اور درد کو بدتر بنا دیتی ہیں۔ لہذا اگر آپ کی ماہواری پہلے سے ہی بھاری اور دردناک ہے، تو ممکنہ طور پر تانبے آئی یو ڈی آپ کے لئے نہیں ہے۔

کیا IUD گر سکتی ہے؟

اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ IUD جزوی یا مکمل طور پر جگہ سے ہٹ جائے یا کھسک جائے۔ اگر آپ کو لگے کہ کچھ غلط ہے، تو ڈاکٹر کو چیک کرائیں۔ اگر آپ کو شبہ ہو کہ آپ کا IUD ختم ہو گیا ہے جسے اخراج بھی کہا جاتا ہے اور ہو سکتا ہے آپ حمل سے محفوظ نہ ہوں، تو فوراً چیک اپ کرایئں۔ دیر کی صورت میں آپ آئی یو ڈی کے فوائد سے محروم بھی رہ سکتی ہیں۔

کیا آپ IUD محسوس کر سکتے ہیں؟

نہ ہی آپ یا آپ کے ساتھی کو IUD محسوس ہونی چاہئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو ممکن ہے یہ اپنی جگہ پر نہ ہو۔ اگر آپ کا جیون ساتھی جنسی تعلقات کے دوران آئی یو ڈی کی تاروں کو محسوس کر سکتا ہو تو اپنے ڈاکٹر سے اس کے بارے میں ضرور پوچھیں۔ بہت چھوٹی یا بہت لمبی چھوڑی ہوئی تاریں پریشان کن ہو سکتی ہیں، اس لیے یہ پوچھنے کے قابل ہے کہ کیا کوئی ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔

کیا IUDs STIs سے حفاظت کرتے ہیں؟

IUD جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن سے حفاظت نہیں کرتے۔ واحد مانع حمل جو ایسا کر سکتا ہے وہ ہے کنڈوم۔ آپ کا ہیلتھ کیئر پریکٹیشنر IUD لگانے سے پہلے STIs کی جانچ کر سکتا ہے۔ کیونکہ کلیمائڈیا یا سوزاک کے فعال انفیکشن سوزش کی بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب بیکٹیریا عورت کی اندام نہانی سے اس کے تولیدی اعضاء میں اوپر کی طرف بڑھتے ہیں۔

آپ کیسے فیصلہ کرتے ہیں کہ آیا آپ کے لیے IUD صحیح ہے؟

اگر آپ IUD، یا اس معاملے کے لیے کسی پیدائشی کنٹرول میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو اپنے ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے مانع حمل کے مختلف آپشنز کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں بات کریں۔ ہیلتھ پریکٹیشنرز ہر طریقہ کی تاثیر پر بات کر سکتے ہیں اور آپ کی طبی تاریخ اور ترجیحات کو مدنظر رکھ کر صائب مشورہ دیں گے۔

6 thoughts on “کیا آئی یو ڈی محفوظ ترین مانع حمل ہے؟

  1. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/05/07/کیا-آئی-یو-ڈی-محفوظ-ترین-مانع-حمل-ذریعہ/ […]

  2. … [Trackback]

    […] There you can find 1142 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2022/05/07/کیا-آئی-یو-ڈی-محفوظ-ترین-مانع-حمل-ذریعہ/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/05/07/کیا-آئی-یو-ڈی-محفوظ-ترین-مانع-حمل-ذریعہ/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/05/07/کیا-آئی-یو-ڈی-محفوظ-ترین-مانع-حمل-ذریعہ/ […]

  5. … [Trackback]

    […] There you can find 36609 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/05/07/کیا-آئی-یو-ڈی-محفوظ-ترین-مانع-حمل-ذریعہ/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/05/07/کیا-آئی-یو-ڈی-محفوظ-ترین-مانع-حمل-ذریعہ/ […]

Comments are closed.