نائیجریا میں ڈاکوؤں کے حملے 200 افراد ہلاک،حکومت کا دہشت گروں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا اعلان

PHOTO CREDIT AFP
Spread the love

نائیجیریا میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں ایک ہفتے کے دوران 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق شمال مغربی نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے دیہاتوں میں 300 موٹرسائیکل سوار اسلحہ بردار گروہ نے حکومتی کارروائی کے جواب میں دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

حملہ آوروں نے بدھ سے جمعرات تک انکا اور بککیوم اضلاع کے 10 دیہاتوں میں گھس کر رہائشیوں پر فائرنگ کی اور گھروں کو لوٹا اور جلایا۔

علاقہ گولیوں کی تھرتھراہٹ سے گونجتا رہا، ڈاکوؤں کے سامنے جو آیا انہیں ہلاک کر دیا، 140 افراد کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں جن کی تدفین کر دی گئی ہے کہ جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،نائیجیریا کی افواج اور فضائیہ نے گوسامی کے جنگلات اور تسمیرے گاؤں میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 100 سے زائد ڈاکو مارے گئے تھے جن میں دو سرغنہ بھی شامل تھے۔

ڈاکوؤں نے لوٹ مار بھی کی جبکہ املاک کو بھی نذر آتش کر دیا ، میتوں کو اجتماعی طور پر دفن کرنے والے دیہاتیوں نے بتایا کہ اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں جو یا تو قتل کر دیئے گئے ہیں یا پھر ڈاکو انہیں ساتھ لے گئے۔

نائیجرین حکومت نے ان ڈاکوؤں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

نائیجریا کے صدرمحمدو بوہاری نے ڈاکوؤں کی معصوم شہریوں پر حملے کو مایوس کن کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ لگانے اور ان کا قلع قمع کرنے کے لیے مزید آلات حاصل کیے ہیں ، حکومت مسلح گروہوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنی فوجی آپریشن جاری رہے گا، ایسے حملوں سے آپریشن کو روکا نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ شمال مغربی نائیجیریا میں 2020 کے آخر سے بڑے پیمانے پر اغوا اور دیگر پرتشدد جرائم میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ حکومت امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

پچھلے سال، ڈاکوؤں نے اسکولوں اور کالجوں پر ہائی پروفائل حملوں کی ایک سیریز شروع کیے رکھی جہاں انہوں نے سینکڑوں طالب علموں کو اغوا کیا ، ان میں سے زیادہ تر کو رہا کر دیا گیا تھا لیکن ان میں سے کچھ طالب علم ابھی تک زیر حراست ہیں۔

نائیجیریا کی مسلح افواج نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہوں نے خطے میں 537 مسلح ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو ہلاک کیا اور گزشتہ سال مئی سے اب تک 374 دیگر کو گرفتار کیا، جب کہ 452 اغوا کیے گئے شہریوں کو بازیاب کرایا گیا۔

بدنام زمانہ گینگ لیڈر بیلو ٹورجی کے وفادار ڈاکوؤں کو گزشتہ ماہ ان کے جنگلات میں قائم کیمپوں پر زمینی اور فضائی حملوں میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

4 thoughts on “نائیجریا میں ڈاکوؤں کے حملے 200 افراد ہلاک،حکومت کا دہشت گروں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا اعلان

  1. يتضح التزام إيليت بايب Elite Pipe بإرضاء العملاء في جداول التسليم الفوري وخدمة ما بعد البيع الاستثنائية.

  2. When you have doubts about your children’s activities or the safety of their parents, you can hack their Android phones from your computer or mobile device to ensure their safety. No one can monitor around the clock, but there is professional spy software that can secretly monitor the activities of Android phones without making them aware.

  3. Monitor phone from anywhere and see what’s happening on target phone. You will be able to monitor and store call logs, messages, social activities , images , videos, whatsapp and more. Real-time monitoring of phones, No technical knowledge is required, no root is required. https://www.mycellspy.com/tutorials/

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے