جنوبی افریقہ کی تاریخی پارلیمنٹ میں آگ ، ارکارن عمارت میں موجود نہیں تھے،عملہ محفوظ

africa parliment fire (AP Photo/Jerome Delay)
Spread the love

جنوبی افریقا میں خوفناک آگ نے پارلیمنٹ کی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آسماں کی طرف بلند شعلے بلند ہوئے ، فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔

ابتدائی طور پر 36 فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا تھا اور بعد میں حکام نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے اضافی وسائل طلب کیے تھے۔

فائربرگیڈ کا عملہ پارلیمنٹ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں مصروف (AP Photo/Jerome Delay)

آتشزدگی کے وقت ارکان پارلیمنٹ عمارت میں موجود نہیں تھے تاہم ملازمین اور عملہ موجود تھا جنھوں نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ آگ لگنے سے اسمبلی کی عمارت کی دیواروں پر درارڑیں پڑ گئیں۔

آگ کے بلند ہوتے شعلے(AP Photo/Jerome Delay)

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ کے انتظامی امور کے سربراہ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ، اسمبلی کا عملہ اور ملازمین محفوظ ہیں ، ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

سٹی آف کیپ ٹاؤن فائر اینڈ ریسکیو سروس کے ترجمان جرمین کیریلس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آگ تیسری منزل کے دفاتر سے شروع ہوئی اور قومی اسمبلی کے چیمبر تک پھیل گئی ، آگ لگنے کی اطلاع سیکیورٹی گارڈ نے دی۔

سیکیورٹی عملہ آگ کے بھڑکتے شعلوں کو دیکھ رہا ہے(AP Photo/Jerome Delay)

کیپ ٹاؤن میں پارلیمنٹ کے ایوان تین حصوں پر مشتمل ہیں ، قدیم ترین عمارت 1884 میں مکمل ہوئی تھی ، 1920 اور 1980 کی دہائیوں میں تعمیر کیے گئے نئے اضافے میں قومی اسمبلی بھی شامل ہے۔ رکن پارلیمنٹ سٹیو سوارٹ نے آگ لگنے کے واقعے کو "افسوسناک” قرار دیا اور جائے وقوعہ پر موجود صحافیوں کو بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ اپنا کام جاری رکھیں گے۔