وزیراعظم عمران خان کی ای لنک کے ذریعے ضلعی عدالت میں پیشی کی ویڈیو منظرعام پر

Spread the love

وزیراعظم عمران خان17دسمبرکوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کےسامنے پیش ہوئے تھے، وزیراعظم کی ای لنک کے ذریعے ضلعی عدالت میں پیش ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے ، وفاقی وزیربحری امور علی زیدی نے وزیراعظم کی ای لنک کے ذریعے پیشی کی ویڈیو شیئر کی۔

https://twitter.com/AliHZaidiPTI/status/1476777923298267136


ضلعی عدالت میں پیش ہونے کی سماعت کے آغاز پروزیراعظم عمران خان سے سچ بولنے کا حلف لیا گیا ،معززجج نے وزیراعظم عمران خان سے بیان حلفی اور دستخطوں کی تصدیق کرائی، وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے اوتھ کمشنرش کی موجودگی میں بیانی حلفی پر دستخط کئے۔ جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ بیان حلفی میں لکھے ہوئے مندرجات سے بھی واقف ہیں؟وزیراعظم نے جواب دیا کہ جی بالکل انہوں نے خود اپنے وکیل ولید اقبال کو بیان حلف لکھوایا تھا،بیان کے ساتھ منسلک کاغذات کے بھی درست ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔
تصدیق مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم نے جج سے رخصت کی اجازت مانگی، ضلعی عدالت کے جج نے تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر وزیراعظم کو جانے کی اجازت دے دی، وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، خواجہ آصف نے شوکت خانم ٹرسٹ پر الزامات عائد کئے تھے۔
وفاقی وزیربھری امور علی زیدی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ علی زیدی نے لکھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،عمران خان دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوں گے نوازشریف آرہے ہیں ،کب آرہے ہیں ،کیوں آرہے ہیں ان باتوں پر کان نہ دھریں،مہنگائی ضرور ہے لیکن یہ عالمی المیہ ہے ،وزیراعظم مہنگائی کو کم کریں گے۔