مودی سرکار کا سرینگر میں جی 20 ڈرامہ بری طرح ناکام

Spread the love

مودی کا گروپ 20 ڈرامہ بری طرح ناکام ہو گیا ۔ مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں جی20 اجلاس منعقد کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو رہی ہیں ۔ کشمیریوں کی جانب سے جی20 اجلاس کا مکمل بائیکاٹ اور سخت رد عمل دیا ہے۔جی20 اجلاس مقبوضہ علاقے میں منعقد کروانے کے تناظر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے دی جانے والی کال پر کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مکمل شٹرڈاون پر مقبوضہ کشمیر  میں کرفیو کا سماں تھا۔

مودی  سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی پابندیاں عائد عائد کر رکھی ہیں۔بھارتی سرکار نے سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے تقریب کے ارد گرد بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری فورسز، ایلیٹ نیشنل گارڈز اور میری کمانڈوز کی بھاری نفری تعینات کررکھی ہے۔ سری نگر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج اور پولیس نے دوکانداروں کو طلب کر کے دوکانیں کھولنے کی ہدایت کی اور عمل نہ کرنے پر سخت نتائج کی دھمکیاں دیں۔ بھارتی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تاجروں نے گروپ 20 اجلاس منعقد کرنے کیخلاف مکمل شٹر ڈاؤن کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

One thought on “مودی سرکار کا سرینگر میں جی 20 ڈرامہ بری طرح ناکام

Comments are closed.