ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی

Spread the love

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل سٹاف ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خود کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظاہر کرتے ہوئے شہری سے 21 لاکھ روپے وصول کئے۔ملزم نے مزکورہ رقم سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر وصول کی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پاکستان لٹریسی کونسل کے نام پر جعلی ادارہ بنایا ہوا تھا۔ اور اس  نے جعلی سکالرشپ بھی متعارف کروائی ہوئی تھی۔جس کے ذریعے وہ مختلف طالبات سے سکالرشپ کے نام پر بھی پیسے وصول کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے پمفلٹس، ڈائریز، فائلیں ، متعدد مہریں ، فلیگ ،متعدد جعلی سروس بکس ، ڈومیسائل اور جعلی سکالرشپ فارم بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

One thought on “ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی

Comments are closed.