جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث شر پسندوں کی شناخت

Spread the love

پُرتشدد کاروائیوں میں شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ بیشتر کی شناخت ہو گئی۔ جی ایچ کیو حملے میں ملوث شر پسندوں میں راولپنڈی کی افشاں کامران ، فاطمہ احسان ، شبانہ فیاض ، زاہد علی شاہ گیلانی، خان کاشف خان، پیرزادہ شہباز ناصر، حماد خان، محمد عثمان قریشی شامل ہیں۔

اسلام آباد کے عابد ملک ، جہانگیر احمد ، ابو بکر احمد ، کراچی کے عاصم خورشید ، چکوال کے منیزا احمد سکنہ چکوال اور مری کے انصر جاوید بھی شرپسندی کی کارروائیوں میں ملوث نکلے جن کی شناخت فوٹیج کی مدد سے کر لی گئی ہے۔

حکومتی اور عسکری املاک کو نقصان پہنچانے اور دنگا فساد کرنے والوں پر قانون کا گھیرا تنگ کر دیا ہے۔  چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتار کیلئے سرگرم ہیں۔