خوشحال بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن

Spread the love

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بے شمار حوصلہ افزاء سرگرمیوں کا انعقادکیا گیا۔ کھیل و ثقافت کی بے شمار سرگرمیوں سے ثابت ہوا کہ امن و خوشحالی کا یہ سفر مضبوط و مستحکم پاکستان کی دلیل بن چکا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع حَب اور نوشکی میں تقریری مقابلوں میں مختلف سکولز اور کالجز کے 160 طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

لسبیلہ کے فری میڈیکل کیمپس کے دوران مریضوں کی کثیر تعداد کو طبی امداد فراہم کیا گیا۔ضلع کیچ، پنجگور، نوشکی اور ہرنائی میں فٹبال کے مختلف ٹورنامنٹ کھیلے گئے جس میں ہزاروں تماشائی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

ضلع چاغی بھی کھیلوں میں پیچھے نہ رہا کرکٹ میچزمیں سینکڑوں شائقین شریک ہوئی۔ سبی میں یوتھ فیسٹیول کے انعقاد سے علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد محظوظ ہوئی۔ ضلع خاران اور ہرنائی میں ”میرا آئین میری آزادی کی ضمانت“ پر سیمینار – بڑی تعداد میں مختلف طبقاتِ فکر نے شرکت کی۔ بلوچستان کے عوام پاک فوج اور فرنٹئیر کور کی کاوشوں کی تعریف کی۔