متروکہ وقف املاک بورڈ کا آپریشن، شیخ رشید کی لال حویلی سمیت 7 یونٹ سیل

Spread the love

متروکہ وقف املاک بورڈ نے راولپنڈی میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی لال حویلی کے 6یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔ لال حویلی کی حدود سے باہر ایک یونٹ کو سیل کیا گیا۔

لال حویلی کے خلاف کارروائی کے دوران ولیس کی بھاری نفری، ضلعی انتظامیہ افسران موجود تھی۔لال حویلی کے سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ انتظامیہ نے پہنچتے ہی کارروائی شروع کر دی۔

ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان کے مطابق سرکاری اراضی پر عرصہ دراز سے قبضہ کیا گیا تھا۔ لال حویلی کے ایک یونٹس کی رجسٹری کی تصدیق کے لئے حکام کو لکھا ہے ۔ رجسٹری کی تصدیق پر سیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور اُن کے بھتیجے راشد شفیق نے 3 روز قبل اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ لال حویلی سیل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے جس کی دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں۔

دوسری جانب متروکہ وقف املاک بورڈ  کی جانب سے  سی او ایجوکیشن آفس راولپنڈی کو سیل کرنے پر احتجاج کیا گیا۔ ایپکا کے صدر راجہ آفتاب ستی  اور دیگر کلرکس ٹیچرز یونین کے نمائندگان  سی ای او ایجوکیشن آفس  راولپنڈی کے باہر  احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سی او ایجوکیشن کے آفس کےسیل کرنے کے معاملے کو غیرقانونی قرار دیا اور کھولنے کا مطالبہ کیا۔