راولپنڈی میں سال نو کا پہلا مقدمہ درج

Spread the love

راولپنڈی کینٹ پولیس نے سینکڑوں مرد و خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے دھوکے باز کوگرفتارکرلیا ۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی شناخت چوہدری شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم خود کو اعلیٰ حکومتی شخصیات کا پی ایس اور پروٹوکول افسر ظاہر کرتا تھا۔ملزم بوگس کالوں پر بڑے افسران سے بات چیت ظاہر کر کے شہریوں کو اپنے چنگل میں پھنساتا۔ملزم نے کم و بیش 1400 مردوں اور 500 خواتین کو دھوکہ دہی سے لوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے تحقیقات کے دوران انکشاف کیا کہ وہ نوکری دلانے اور مختلف سرکاری کاموں کے لئے رقم وصول کرتا اور بعد ازاں نمبر بلاک کر کے رابطہ ختم کر دیتا تھا۔ ملزم نے دھوکہ دینے کے لئے جعلی کارڈ اور جعلی انٹرویوز کی ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں۔ ملزم مختلف شہروں کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، جس نے کروڑوں روپے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

3 thoughts on “راولپنڈی میں سال نو کا پہلا مقدمہ درج

  1. … [Trackback]

    […] Find More here on that Topic: daisurdu.com/2023/01/01/راولپنڈی-میں-سال-نو-کا-پہلا-مقدمہ-درج/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2023/01/01/راولپنڈی-میں-سال-نو-کا-پہلا-مقدمہ-درج/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2023/01/01/راولپنڈی-میں-سال-نو-کا-پہلا-مقدمہ-درج/ […]

Comments are closed.