آرمی چیف اوراہلخانہ کے اثاثوں سے متعلق اعدادوشمار گمراہ کن ہیں،آئی ایس پی آر

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم بیان سامنے آ گیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعدادوشمار شیئر کیے گئے ہیں۔یہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیئے گئے ہیں۔ایک خاص گروپ نے نہایت چالاکی و بد دیانتی کے ساتھ جنرل باجوہ کی بہو کے والد (سمدھی) اور فیملی کے اثاثوں کو آرمی چیف اور خاندان سے منسوب کیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق یہ سراسر  غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ اثاثے آرمی چیف جنرل باجوہ کے چھ سالہ دور میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے۔یہ قطعی طور پر حقائق کے منافی اور کھلا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ ڈکلیئرڈ ہے۔آرمی چیف و خاندان باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ہر شہری کی طرح آرمی چیف اور ان کی فیملی ٹیکس حکام کے سامنے اپنے اثاثہ جات سے متعلق جواب دہ ہیں۔

2 thoughts on “آرمی چیف اوراہلخانہ کے اثاثوں سے متعلق اعدادوشمار گمراہ کن ہیں،آئی ایس پی آر

  1. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/11/27/آرمی-چیف-کے-خلاف-مذموم-مہم-پر-آئی-ایس-پی/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/11/27/آرمی-چیف-کے-خلاف-مذموم-مہم-پر-آئی-ایس-پی/ […]

Comments are closed.