وزیراعظم محمد شہبازشریف کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات

Spread the love

وزیراعظم محمد شہبازشریف  کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات بیجنگ میں ملاقات ہوئی ۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بالخصوصی اقتصادی شعبے  میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال گیا۔
اس ملاقات میں دونوں ملکوں کی قیادت نے سی پیک سمیت کثیرجہتی  تعاون بڑھانے اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو بیجنگ پہنچ تھے۔ بیجنگ ایئرپورٹ پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا اعلیٰ چینی حکام نے پرتپاک استقبال کیا ۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال، وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین، وفاقی وزیرِ دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین،معاونینِ خصوصی طارق فاطمی، سید فہد حسین، ظفر الدین محمود، جہانزیب خان اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔ 11 اپریل 2022 کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی چین کی بیسویں نیشنل کانگریس کے تاریخی انعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے اولین رہنماؤں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے ۔

5 thoughts on “وزیراعظم محمد شہبازشریف کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات

  1. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/11/02/وزیراعظم-محمد-شہبازشریف-کی-چین-کے-صدر-ش/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/11/02/وزیراعظم-محمد-شہبازشریف-کی-چین-کے-صدر-ش/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/11/02/وزیراعظم-محمد-شہبازشریف-کی-چین-کے-صدر-ش/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/11/02/وزیراعظم-محمد-شہبازشریف-کی-چین-کے-صدر-ش/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/11/02/وزیراعظم-محمد-شہبازشریف-کی-چین-کے-صدر-ش/ […]

Comments are closed.