آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان میں پہلی فتح

Spread the love

پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کرآئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی فتح سمیٹ لی ۔

پرتھ سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ 2 کے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ۔ پاکستان کی مضبوط باؤلنگ لائن کے سامنے ڈچ بیٹرز بالکل بے بس دکھائی دیئے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے ۔نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنا سکی ۔ کولن ایکرمین 27 اور سکاٹ ایڈورڈز 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 3، محمد وسیم نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

گرین شرٹس نے 92 رنز کا ہدف 13.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ محمد رضوان نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ کپتان بابر اعظم 4، فخر زمان 20 اور شان مسعود 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ نیدرلینڈز کے برینڈن گلوور نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ پاکستان کی یہ 3 میچ کھیل کر پہلی کامیابی ہے ۔ قومی ٹیم اپنا چوتھا میچ 3 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

One thought on “آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان میں پہلی فتح

  1. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/10/30/آئی-سی-سی-ورلڈ-کپ-میں-پاکستان-میں-پہلی-ف/ […]

Comments are closed.