وزیراعظم شہبازشریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد مستعفی

Spread the love

وزیراعظم شہبازشریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ احمد جواد نے وزیراعظم کو اپنا استعفی ارسال کر دیا۔

احمد جواد نے اپنے استعفی ٹوئٹر پر بھی شیئر کر دیا۔انہوں نے لکھا کہ جب  پی ٹی آئی تانگہ پارٹی تھی تو  دوہ میں شامل ہوا اور اُس وقت چھوڑا جب وہ حکومت میں تھی اورطاقت ور تھی ۔ مسلم لیگ ن میں شامل ہوا جب وہ اپوزیشن میں اور کمزور تھی اورچھوڑا جب وہ حکومت میں اور طاقت ور تھی ۔ اپنی پوری سیاسی زندگی میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ دونوں جماعتوں سے ایک پائی کا فائدہ نہیں لیا،ہمیشہ اپنی جیب پر انحصار کیا اور اپنے وسائل اور اپنے پیسے سے خلوص کے ساتھ جماعت کی مدد کی ۔ میری سیاست میں سب سے بڑی خدمت یہی ہے کہ میں نے سیاست میں نئے اصول متعارف کروا دئیے۔

انہوں نے اپنے استعفے میں وجوہات بتائیں کہ ملک کے ساتھ بڑے دھوکے ہوئے ،میں کسی دھوکے کا حصہ دار نہیں بنوں گا ۔ ملک میں سچ کو کفن پہنانے کے لئے کمیشن بنائے جاتے ہیں ۔ ایک اور سچ کو کفن پہنانے کی تیاری ہو چکی ہے ۔ حامد میر،ابصار عالم اورارشد شریف پر برسنے والی گولیاں کا ہتھیار اور مقصد ایک ہی ہے،کاش ماضی میں ٹحقیقات کا کوئ نتیجہ سامنے آتا اور قوم شکوک کی بجاۓ ثبوت پر کھڑی ہوتی۔صاف شفاف تحقیقات سے آئندہ کسی اور کی جان نہیں جاۓ گی،پرائم منسٹر کا آزادانہ جوڈیشل کمیشن کا قیام ایک اچھا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ احمد جواد کا کہنا تھا کہ جس ملک میں ناحق خون بہایا جاۓ اور ملک میں حقائق کبھی منظر عام پر نا آ سکیں؟جس ملک کا حکمران چاہے عمران خان ہو یا آپ ہوں، بے بس ہو، لاچار ہو؟ جس ملک میں سچ موت کا پروانہ ہو،جھوٹ کامیابی کی کنجی ہو؟ جس ملک میں جھوٹ کا بیانیہ ترقی کا راستہ ہو اور اس کے خریدار معززین شہر ہوں جس ملک میں ووٹ کو عزت دو جیسے نعرے اقتدار کے حصول تک محدود ہوں اس ملک کی عوام اور خاص طور پر نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے اور فیصلہ کی گھڑی آگئی۔

وزیراعظم صاحب،حکمران کے طور پرروزقیامت آپ کو جواب دینا ہوگا۔ قوم سے اپیل کروں گا سچ کےساتھ کھڑے ہوں ۔ملک کو حقیقی آزادی چاہیے ،فیصلہ کرنا ہو گا سچ کیا ہے اورجھوٹ کیا ہے ۔فیصلے کی گھڑی آ گئی ہے عوام اور خاص طور پر عوام نوجوان ضمیر کی آواز سنیں۔

احمد جواد کا کہنا تھا کہ 75سال کے بعد ہم غلام ہیں،غلاموں کی عزت نہیں ہوتی ۔ وزیراعظم شہبازشریف صاحب،نئے انتخابات کا اعلان کر دینا چاہیے

9 thoughts on “وزیراعظم شہبازشریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد مستعفی

  1. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/10/28/وزیراعظم-شہبازشریف-کے-فوکل-پرسن-برائے/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/10/28/وزیراعظم-شہبازشریف-کے-فوکل-پرسن-برائے/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/10/28/وزیراعظم-شہبازشریف-کے-فوکل-پرسن-برائے/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/10/28/وزیراعظم-شہبازشریف-کے-فوکل-پرسن-برائے/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/10/28/وزیراعظم-شہبازشریف-کے-فوکل-پرسن-برائے/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/10/28/وزیراعظم-شہبازشریف-کے-فوکل-پرسن-برائے/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/10/28/وزیراعظم-شہبازشریف-کے-فوکل-پرسن-برائے/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/10/28/وزیراعظم-شہبازشریف-کے-فوکل-پرسن-برائے/ […]

  9. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/10/28/وزیراعظم-شہبازشریف-کے-فوکل-پرسن-برائے/ […]

Comments are closed.