موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری سے سی اے اے ون کر دی

Spread the love

عالمی ریٹنگ ادارے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری سے سی اے اے ون کردی ۔موڈیز نے پاکستان کی نظرثانی شدہ  جاری ریٹنگ جاری کر دی۔ وزارت خزانہ نے موڈیز کی جانب سے ڈاون گریڈنگ کو یکطرفہ عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  موڈیز کی جانب سے ریٹنگ ایکشن وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیموں کے ساتھ پیشگی مشاورت کے بغیر یکطرفہ طور پر کیا گیا ہے ۔ موڈیز کی ریٹنگ ایکشن اصلاحات کے بعد وزارت خزانہ نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موڈیز کی ٹیم کے ساتھ دو اجلاس کیے  جن میں ڈیٹا اور معلومات کا اشتراک کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر موڈیز کی ریٹنگ ایکشن متصادم صورتحال دکھائی دیتی ہے ۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں حکومتی پالیسیوں سے مالیاتی استحکام لانے میں مدد ملی ہے ۔ حکومت پاکستان کے پاس بیرونی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے لیکویڈیٹی اور فنانسنگ کے انتظامات ہیں ۔پاکستان اس وقت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت  ہے ۔ ملک آئی ایم ایف پروگرام کے تحت طے پانے والے معاہدوں پر قائم ہے ۔ موڈیز کے پاس دستیاب معلومات میں خلا کی وجہ سے موڈیز کے قریبی اور درمیانی مدت کے معاشی نکتہ نظر میں خرابی  صحیح صورتحال  نہیں دکھاتی ۔ اس کے تخمینے کا استعمال بنیادی اصولوں پر مبنی نہیں ہے ۔

پاکستان کے قرضوں کی تنظیم نو کے تاثر کی واضح طور پر تردید کی جاتی ہے کہ کیونکہ فی الحال ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی اس پر عمل کیا جا رہا ہے جیسا کہ وزیر خزانہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ کچھ اہم نمبرز سیلاب کے بعد کے منظرنامہ میں معیشت کی کارکردگی کو سمجھنے میں مزید مدد کر سکتے ہیں۔