کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست مسترد

Spread the love

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا ہے ۔ جس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہی ہوں گے ۔ صوبائی حکومت کراچی ڈویژن میں پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنائے ۔الیکشن کے دوران امن وامان قائم رکھنا صوبائی حکومتی کی ذمہ داری ہے ۔ صوبائی حکومت نے سیلاب کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات 3 مہینوں کے لئے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 اور  صوبائی اسمبلی  پنجاب کے  3 حلقوں  میں ضمنی انتخابات  کا انعقاد 16اکتوبر کو ہو گا۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے  انتظامات   مکمل کر لئے ہیں۔ انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لئے   الیکشن کمیشن نے پاک فوج ، رینجرز  اور فرنٹیر  کور کی تعیناتی   کے لئے وزارت دفاع  اور وزارت  داخلہ  سے رابطے میں ہیں ۔ حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پاک فوج   رینجرز یا  فرنیٹر  کور کی  تعیناتی ضروری  ہے ۔

الیکشن کمیشن نے فنڈز فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے صرف 25 ملین روپے فراہم کیے گئے ۔ وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات کے لئے 600 ملین روپے فراہم نہیں کیے۔ فنڈز فراہم نہ کی گئی تو ضمنی انتخابات کا انعقاد ملتوی کرائے جائیں گے۔

اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن  کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ، سنیئر  افسران  اور صوبائی الیکشن کمشنروں نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔