پٹرول اور ڈیزل میں 12روپے63 پیسے کمی کا اعلان

Spread the love

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روزکےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پٹرول  کی قیمت 12 روپے 63  پیسے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔پٹرو ل کی نئی قیمت237 روپے 43پیسے سے کم ہو کر 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر پر آ جائے گی۔

ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت 12روپے 13 پیسے فی لیٹرکمی کی جا رہی ہے ۔ڈیزل کی  قیمت247 روپے 43 پیسے سے کم ہو کر 235 روپے 30پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

کیروسین آئل کی قیمت میں 10روپے 19 پیسے کی کمی کی گئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 202روپے 2 پیسے سے کم ہو کر 191 روپے83 پیسے کر دی گئی ہے۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی 10 روپے 78 پیسے کم کی جا رہی ہے۔نئی قیمت197روپے 28پیسے سے کم ہو کر186 روپے50 پیسے کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس صفر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پٹرول پر پیٹرولیم لیوی کی شرح 32 روپے 42 پیسے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 12 روپے 58 پیسے مقرر ہے۔ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح 15 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرول لیوی کی شرح 10 روپے فی لیٹر وصول کی جا رہی ہے۔