جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں داخلی اوربیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں بدترین سیلاب اورامدادی کاموں میں فارمیشنزکی کوششوں پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور بھرپورتعاون کےعزم کااعادہ کیا ۔کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ متاثرین کی بحالی یقینی بنائی جائےگی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کی مشکلات کے ازالے کے لئے فارمیشنزکے کردارکی تعریف کی۔انہوں نے آرمی ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اسٹاف کی خدمات کوبھی سراہا، آرمی چیف نے کہا کہ ڈاکٹرز کا بچوں اور خواتین کےعلاج معالجےمیں نمایاں کرداررہا ہے۔
آرمی چیف نے انجینئرزاورایف ڈبلیواوکی کوششوں کی بھی تعریف کی۔سپہ سالار نے کہا کہ فارمیشنز ریلیف بحالی اورتعمیرنومیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی جلدازجلدیقینی بنائیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں سیکیورٹی امور باالخصوص بارڈرزکی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کےدیگرپیشہ ورانہ امورپربھی سیرحاصل گفتگو ہوئی۔آرمی چیف نے پیشہ ورانہ تیاریوں پراطمینان کااظہار کیا۔
شرکاء نے واضح کر دیا کہ دہشت گردی کودوبارہ سرنہیں اٹھانےدیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فارمیشنزدہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فارمیشنز ہر طرح کےخطرات سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں۔
آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس،آئی ایس پی آر
کانفرنس میں داخلی اوربیرونی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال
بدترین سیلاب اورامدادی کاموں میں فارمیشنزکی کوششوں پرتفصیلی بات چیت
کانفرنس کےشرکاکاسیلاب متاثرین سےاظہاریکجہتی بھرپورتعاون کےعزم کااعادہ#COAS #ISPR pic.twitter.com/iM9aZcb1eQ— Dais Urdu (@daisurdu1) September 28, 2022