بلوچستان میں پھر تبدیلی کی خبروں پرسیاسی ہلچل

Spread the love

بلوچستان میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ، جے یو آئی کے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کے لیے رابطے تیز ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جے یو آئی کو بلوچستان حکومت میں شمولیت کے لئے دعوت دے دی۔ذرائع  کے مطابق آج وزیر اعلیٰ بلوچستان جے یو آئی بلوچستان کے امیر اور وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات کریں گے ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان حکومت میں جے یو آئی کی شمولیت سے متعلق مشاورت ہوگی۔جے یو آئی بلوچستان کے رہنماؤں کی جانب سے ابتدائی طور پر مولانا فضل الرحمان کو وزیراعلیٰ کی دعوت سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے بھی  جے یو آئی کے مرکزی رہنماؤں سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا۔انہوں نے پی ٹی آئی کو بلوچستان حکومت سے الگ کرنے کی بھی شرط رکھ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے اسپیکر شپ اور سینئر وزیر سمیت پانچ وزارتیں بھی مانگ لی ہیں