عمران خان کا خطاب براہ راست دکھانے پر پابندی

Spread the love

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر مسلسل بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں اور  نفرت انگیزی پھیلا رہے ہیں ۔عمران خان اپنی تقریروں میں مسلسل اداروں اور افسران کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

پیمرا اعلامیے میں عمران خان کے ایف نائن پارک میں خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان امن عامہ کو خراب کر  رہے ہیں، عمران خان کے خطاب آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں۔ پیمرا اعلامیے کے مطابق عمران خان کی نفرت انگیزی سپریم کورٹ کے سوموٹو کیس میں فیصلے کے خلاف ہے، عمران خان کی تقریروں کا مواد لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بھی خلاف ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خطابات پیمرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔ اب عمران خان کی صرف ریکارڈ کی گئی تقاریر نشر کی جاسکیں گی ۔ عمران خان کے ریکارڈ شدہ خطاب مؤثر مانیٹرنگ اور ایڈیٹوریل کنٹرول کے ساتھ نشر کیے جائیں گے۔ پیمرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

Prohibition order dated 20-08-2022

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایف نائن پارک اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان تھا ۔ چیف اف سٹاف شہبازگل کاجسمانی ریمانڈ دینے اور ضمانت منظور نہ کرنے پر خاتون جج زیبا چوہدری کوبھی نام لے کر دھمکی دی تھی۔عمران خان کاکہنا تھا کہ شہباز گل نے جو کہا مریم ، نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان اس سے زیادہ بول چکے ہیں، جس طرح شہبا زگل کو اٹھایا گیا، دو دن جو تشدد کیا اور اس طرح رکھا جیسے ملک کا کوئی بڑا غدار پکڑا گیا ۔ اگر شہباز گل کے ساتھ یہ سلوک کر رہے ہیں ۔ یہ کسی سے بھی کر سکتے ہیں،  شہبازگل پر تشدد کے ذریعے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے ۔ تم پر کیس کریں گے اور مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم  نے نہیں چھوڑنا، کیس کرنا ہے تم پر بھی، مجسٹریٹ کو پتہ تھا کہ شہباز  پر تشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دے دیا۔ بڑے ادب سے سپریم کورٹ کوکہتا ہوں قانون کی حکمرانی پر عمل درآمد آپ کا کام ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گل کے اوپرکیس ہوسکتا ہے تو فضل الرحمان، نواز شریف اور رانا ثنااللہ اور خواجہ آصف سب پرکیس کریں گے، اسلام آباد پولیس سے پوچھا تو پولیس نے کہا ہم نےکچھ نہیں کیا ہمیں پیچھے سے بوٹ لگا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو قوم کبھی نہیں بھولے گی، 25 مئی کو بچوں اور  عورتوں پر شیلنگ کی گئی، پر امن احتجاج پر دہشت گردی سے دہشت پھیلائی گئی، سب سن لو ہم چوروں کے ٹولے کو تسلیم نہیں کریں گے، یہ ایسا وقت ہے اگر اس خوف کے بت کے سامنے جھک گئے تو  تباہ ہو جائیں گے، دنیا کی تاریخ میں ہےکہ فرعون لوگوں کو خوف کے اوپر غلام بناتے تھے، جو گل کے ساتھ ہوا وہ ہمیں غلام بنانے کے لیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ چنگیز خان جہاں حملہ کرتا تھا وہاں کھوپڑیوں کے مینار  بناتا تھا، چنگیز خان اس طرح خوف پھیلاتا تھا کہ لوگ لڑے بغیر ہتھیار ڈال دیتے تھے،اس وقت پاکستان میں بھی یہی ہو رہا ہے، خوف پھیلا کر عوام کو غلام بنانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

One thought on “عمران خان کا خطاب براہ راست دکھانے پر پابندی

  1. … [Trackback]

    […] Read More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/21/عمران-خان-کا-خطاب-براہ-راست-دکھانے-پر-پا/ […]

Comments are closed.