نوازشریف جلد وطن واپس آ رہےہیں،جاوید لطیف

Spread the love

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ شہباز گل وہ طوطا ہے جس میں عمران خان سمیت کئی دوسرے لوگوں کی جان ہے کیونکہ شہباز گل نے تفتیش میں پہلے دن جو بتایا وہی ان کے لیے خطرناک ہے ۔ عمران خان کو اصل ڈر یہ ہے کہ کہیں وہ ڈوریں ہلانے والوں کا نام نہ بتا دے ۔ اس طوطے سے ساری باتیں معلوم کر کے پبلک کی جانا چاہیں ۔ ملک اب حقیقی قیادت کے بغیر نہیں چل سکتا، نواز شریف نتائج کی پروا کئے بغیر واپس آ رہے ہیں ، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ادارے کس حد تک نیوٹرل ہیں،ریاست اور ملک کیساتھ جو کچھ ہوا اس کا حساب لیا جانا ضروری ہے۔

 کسی پر بھی تشدد کے خلاف ہیں،جاویدلطیف

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ شہباز گل وہ طوطا ہے جس میں کئی لوگوں کی جان ہے، کسی پر بھی تشدد کے خلاف ہیں لیکن یہاں دوسری گیم کھیلی جا رہی ہے۔ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہے اگر تشدد ہوا ہے تو وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر بتائیں۔تین بار کے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے ساتھ جیلوں میں کیا کچھ نہیں ہوا ۔ نواز شریف اور اس کی بیٹی کے ساتھ جو کچھ حوالات میں ہو رہا تھا ۔ اگرنواز شریف اس کا چوتھا حصہ بھی بتا دے تو ملک میں خون ریزی ہو جائے ۔

شہباز گل نے تفتیش میں پہلے دن جو بتایا وہی ان کے لیے خطرناک ہے

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا گیا تو مجھے جیل میں 6 بائی 4کے کمرے میں رکھا گیا ۔ جہاں جون جولائی کے مہینے میں ایک ہزار واٹ کے چالیس بلب لگائے گئے تھے ۔مجھ سے کہا جاتا تھا کہ آپ کے رونے کی آواز عمران خان کو سنانی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے 14 دن کے ریمانڈ میں 7 جج تبدیل ہوئے ۔ مجھے گرفتار کیا گیا تو میرے بھائی کو بھی غائب کر دیا گیا تھا۔اگر میرا 14 دن کا ریمانڈ ہو سکتا ہے توشہباز گل کا12 دن کا ریمانڈ کیوں نہیں ہو سکتا ۔ لیگی راہنماء کا مزید کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے تفتیش میں پہلے دن جو بتایا وہی ان کے لیے خطرناک ہے، عمران خان کو اصل ڈر یہ ہے کہ وہ ڈوریں ہلانے والوں کا نام نہ لے لے، عمران خان نے تو کبھی قریب ترین رشتہ داروں کو مڑ کر نہیں دیکھا۔ عمران خان تو نعیم الحق کے جنازے پر بھی نہیں گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فوج کے منہ کو خون لگ چکا ہے ۔ پھر کہا جج اور جرنیل بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں ۔ ہم نے ریاست کے لیے سب کچھ برداشت کیا۔

طوطے تو سارا پتا ہے کہ کہاں کہاں راز ہے

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں ماہانہ 62 لاکھ روپے امریکی فرم کو کہاں سے دیا جا رہا ہے ۔ جو نعرے ان کے اسٹیج سے لگے کسی کو ان کے ایجنڈے کے بارے کوئی شک باقی نہیں رہا۔طوطے تو سارا پتا ہے کہ کہاں کہاں راز ہے ۔ یہ بات ثابت ہو چکی ہےعمران خان چور ڈاکو ہیں، مسلم لیگ ن رہنماشہباز گل کی آزادانہ تفتیش ہونی چاہیے ۔ شہباز گل سے پوچھنا چاہیے کہ پچھلے چار سالوں میں ملک کے خلاف اور نواز شریف کے خلاف کیا سازش ہوئی۔

مسلم لیگ ن میں گروپ بندی کی تردید

جاوید لطیف نے کہا چار سالوں میں پی ٹی آئی نے ملک کی   اتنی تباہی کی ہے کہ کوئی سنبھالنے کو تیار نہیں ۔  اب حقیقی قیادت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، اب مفتاح اسماعیل سے ملک نہیں چل سکتا۔ نواز شریف اس لیے واپس آ رہے ہیں کیونکہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ادارے کس حد تک نیوٹرل ہیں۔جاوید لطیف نے اس بات کی سختی کیساتھ تردید کی کہ مسلم لیگ(ن) میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے