آرمی چیف کارائل ملٹری اکیڈمی میں تاریخی خطاب

Spread the love

برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نہ صرف پاکستان کےپہلے آرمی چیف بلکہ پاکستان کی پہلی معزز شخصیت ہیں جنہوں نے رائل ملٹری اکیڈمی میں سینڈ ہرسٹ میں 213 ویں کمشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ہے ۔
پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ کو رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا جبکہ رائل ملٹری کے چاک وچوبند دستے کی جانب سے آرمی چیف کو سلامی بھی پیش کی گئی ۔

رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 41غیر ملکی کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے2کیڈٹس عبداللہ بابرملک اورمجتبیٰ احمد ملک بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

اس تقریب میںبرطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف سر پیٹرک سینڈرز ، کمانڈنٹ رائل ملٹری اکیڈمی میجر جنرل ڈنکن کیپس ، جنرل آفیسرز اورفیکلٹی ممبران تقریب میں موجود تھے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تاریخی خطاب

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاس ہونے والے کیڈٹس سے خطاب میں کہا کہ سینڈہرسٹ میں سوورین ڈے پریڈ میں شرکت کرنا میرے لیے ایک منفرد اور بڑا اعزاز ہے ۔ سب سے پہلے تمام گریجویٹ کیڈٹس اور ان کے اہل خانہ کو اکیڈمی میں تربیت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ 200 سال سے سینڈہرسٹ میں برطانیہ، دولت مشترکہ کے ممالک اور دنیا بھر سے رائلٹی کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں تربیت حاصل کرتے ہیں ۔ بلا شبہ دنیا کے بہترین عسکری اداروں میں سے ایک ہے جس نے عظیم ترین عسکری اداروں کو تیار کیا ہے۔

سپہ سالار کا عالمی امن کے قیام پر زور

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عصر حاضر کے چیلنجر سے نمٹنے کے لیے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے زور دیا کہ عالمی امن کی خاطر ہمیں بین الاقوامی مشترکات کے اجتماعی دفاع پر اتفاق رائے اور بین الاقوامی قانون کے وقار کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ اگر ہم اس میں ناکام ہوئے تو یہ اس خوبصورت دنیا کی تباہی کا سبب بنے گا ۔ آج مسلح افواج کی بنیادی ذمہ داری جنگیں جیتنا نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جنگوں کی نوبت ہی نہ آئے۔ اس کا دارومدار ہماری اجتماعی صلاحیت پر ہے کہ ہم اکٹھے ہوں اور تصادم کے بجائے امن اور تعاون کا راستہ اختیار کریں ۔ تصادم کی بجائے روابط مضبوط کریں اور ذاتی تحفظ کی بجائے کثیرالجہتی تحفظ کا راستہ اختیار کریں۔

پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ فیصلہ سازی کی قوت بھی اہم

سپہ سالار نے کہا کہ کوئی بھی پیشہ ورانہ علم کے ساتھ پیدا نہیں ہوتا بلکہ اسے وقت کے ساتھ ساتھ حاصل کرنا پڑتا ہے۔اس کے بغیر آپ پیشہ ورانہ اعتماد حاصل نہیں کر سکتے جو کہ کامیاب فوجی قیادت کی پہچان ہے۔ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ فیصلہ سازی کی قوت بھی بہت اہم ہے۔جو صرف اعلیٰ درجے کی فوجی تعلیم، سخت تربیت اور فوجی تاریخ کے مسلسل مطالعے سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

پاک برطانیہ تعلقات کا تذکرہ

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج یہاں میری موجودگی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات کی گواہی ہے جو باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہے ۔ برطانیہ میں موجود تارکین پاکستان کی ایک بڑی تعداد ان تاریخی تعلقات کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ رشتہ آنے والے وقت میں مزید بلندیوں کو چھوئے گا۔ اسی طرح دونوں مسلح افواج کے درمیان تعلق منفرد نوعیت کا ہے ۔ فوجی تربیت اور دیگر عسکری سرگرمیوں میں قریبی پیشہ ورانہ رابطے کے ذریعے برسوں سے اسے زندہ رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اعلی کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات بھی دیئے ۔رائل ملٹری اکیڈمی 1947 میں قائم ہوئی۔ یہاں آنے والی کیڈیٹس 44 ہفتے کی ٹریننگ حاصل کرتے ہیں۔اس اکیڈمی کا شمار دنیا بھر میں فوج کی انتہائی معتبر اکیڈمیوں میں ہوتا ہے۔

7 thoughts on “آرمی چیف کارائل ملٹری اکیڈمی میں تاریخی خطاب

  1. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/12/آرمی-چیف-کارائل-ملٹری-اکیڈمی-میں-تاریخ/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/12/آرمی-چیف-کارائل-ملٹری-اکیڈمی-میں-تاریخ/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/12/آرمی-چیف-کارائل-ملٹری-اکیڈمی-میں-تاریخ/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/12/آرمی-چیف-کارائل-ملٹری-اکیڈمی-میں-تاریخ/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/12/آرمی-چیف-کارائل-ملٹری-اکیڈمی-میں-تاریخ/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/12/آرمی-چیف-کارائل-ملٹری-اکیڈمی-میں-تاریخ/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/12/آرمی-چیف-کارائل-ملٹری-اکیڈمی-میں-تاریخ/ […]

Comments are closed.