پاکستان میں کورونا سے مزید 7 افراد کا انتقال

Spread the love

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں ۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 7 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 30 ہزار452 تک پہنچ گئی ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گذشتہ روز 21 ہزار 264 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 592 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.78 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا میں مبتلا 174 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 ہزار673 ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 532 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی ۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار795 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح دیمر میں ریکارڈ کی گئی ۔

24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 21.43 فیصد تک جا پہنچی ۔ لاہور میں 5.38 فیصد، گلگت میں کیسز کی شرح 4.17 فیصد ،پشاورمیں کیسز کی شرح 6.71  فیصد ، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 3.27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق سکردو  میں کیسز کی شرح 4.17 فیصد ، مردان  میں 3.23 فیصد ، اسلام آباد میں 1.94 فیصد ، میرپور میں 2.86، نوشہرہ میں 3.13 فیصد ، فیصل آباد میں 2.78 فیصد، ایبٹ آباد میں 2.48 فیصد، صوابی میں 2.06 فیصد کورونا ریکارڈ کی گئی ۔ سرگودھا میں کورونا کی شرخ 1.43 فیصد ، جہلم میں کورونا کی 1.12 فیصد شرخ ریکارڈ کی گٸی ہے۔

سندھ میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 88 ہزار 672 ، پنجاب میں 5 لاکھ 10 ہزار 635، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 20 ہزار 602 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے۔

اسلام آباد میں ایک لاکھ 36ہزار 393 ، بلوچستان میں 35ہزار 678 ، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 476 ، گلگت بلتستان میں 35 ہزار 678 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 13 ہزار 585 افراد جان سے گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 151 ، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 327 ، بلوچستان میں 378 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں  793 جبکہ گلگت بلتستان میں 191 اموات رپورٹ ہوئیں ۔