شہراقتدار میں گرین اور بلیو لائن بس سروس منصوبے کا افتتاح

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں گرین اور بلیو لائن بس سروس منصوبے کا افتتاح کر دیا ۔ بھارہ کہو سے پمز تک گرین لائن بس سروس چلے جبکہ کورال سے پمز تک بلیو لائن چلے گی۔ گرین اور بلیو لائن بس سروس فیض احمد فیض سٹاپ سے مسافر اورنج لائن سے ائیرپورٹ تک سفر کر سکتے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ بس سروس میں عوام ایک ماہ تک مفت سفر کریں گے۔
ساڑھے 15 کلو میٹر پر محیط گرین لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 8 مسافر اسٹیشنز ہیں جبکہ 20 کلو میٹر طویل بلیو لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 13 مسافر اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف گرین اور بلیو لائن بس سروس کا افتتاح کر رہے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ گرین اوربلیو لائن بس سروس  سے جڑواں شہروں کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد  فیض یاب ہوں گے ۔ تیل اور گیس کی قیمتوں نے عوام کوپریشان کر رکھا ہے۔ اللہ کا شکر ہے تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ماضی کی تاخیر کے ازالے کے لیے سب مل کر کام کریں ۔ تمام ادارے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے محنت کریں۔ مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ 4 سال سے جاری ہے ۔ جلد اس سے نجات مل جائے گی۔
شہبازشریف نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے لیےمحنت کرنے والوں کا مشکور ہوں ۔ آئندہ منصوبوں میں غیر معیاری ٹینڈرنگ ہوئی تو خیر نہیں، ملک قرضوں میں جکڑا ہے، مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، تیل کی قیمتوں میں اضافے نے پوری دنیا کو پریشان کر رکھا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 75 برسوں میں سیاسی جماعتوں اورآمروں نے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا ۔ محنت سے ترقی کی منازل طے کریں گے ۔عوامی فلاح کے منصوبے حکومت کی ترجیح ہیں ۔ سالانہ 20ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں، ماضی کی حکومت نے انتہائی ناقص منصوبہ بندی کی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں ۔ عوامی منصوبوں کی ایسے نگرانی کریں جسے اپنے بچوں کی کرتے ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ "ہم شمسی توانائی کا جال پورے ملک میں پھیلانا چاہتے ہیں۔ ہم ایسے منصوبے کے بارے میں سوچ رہے ہیں کہ جس سے لوگوں کو سولر پینلز مہیا کیے جا سکیں”۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں کے علمبردار ہیں ۔ جنہوں نے لاہور میٹرو، لاہور سپیڈو بس سروس، اورنج ٹرین، ملتان میٹرو، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو، اسلام آباد ریڈ لائن، بلیو لائن بس سروس، گرین لائن بس سروس اور اورنج لائن کا آغاز کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹکٹ لےکر میٹرو بس میں سفر کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

7 thoughts on “شہراقتدار میں گرین اور بلیو لائن بس سروس منصوبے کا افتتاح

  1. … [Trackback]

    […] Read More on on that Topic: daisurdu.com/2022/07/07/شہراقتدار-میں-گرین-اور-بلیو-لائن-بس-سرو/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Here you can find 48825 more Info to that Topic: daisurdu.com/2022/07/07/شہراقتدار-میں-گرین-اور-بلیو-لائن-بس-سرو/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/07/07/شہراقتدار-میں-گرین-اور-بلیو-لائن-بس-سرو/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/07/07/شہراقتدار-میں-گرین-اور-بلیو-لائن-بس-سرو/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/07/07/شہراقتدار-میں-گرین-اور-بلیو-لائن-بس-سرو/ […]

  6. … [Trackback]

    […] There you can find 38943 more Information to that Topic: daisurdu.com/2022/07/07/شہراقتدار-میں-گرین-اور-بلیو-لائن-بس-سرو/ […]

  7. … [Trackback]

    […] There you can find 27465 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2022/07/07/شہراقتدار-میں-گرین-اور-بلیو-لائن-بس-سرو/ […]

Comments are closed.